گوادر کے غریب طلبہ و طالبات کی سیمسٹر فیس، یونیورسٹی ٹاپر کے لیے ایک لاکھ روپے کیش انعام کا اعلان

گوادر کے غریب طلبہ و طالبات کی سیمسٹر فیس، یونیورسٹی ٹاپر کے لیے ایک لاکھ روپے کیش انعام کا اعلان

گوادر کے غریب طلبہ و طالبات کی سیمسٹر فیس، یونیورسٹی ٹاپر کے لیے ایک لاکھ روپے کیش انعام کا اعلان

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے گوادر یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کی عالمی و علاقاٸی حیثیت نے یونیورسٹی کی اہمیت کو دوبالا کیا ہے۔ یہاں کی اہمیت اور ضرورت کے پیش نظراعلی و معیاری تعلیم ناگزیر ہے۔ جب ہم گوادرکو مسقبل کا معاشی حب اور ترقی یافتہ شہر بنانے کی بات کرتے ہیں تو یہیں سے فارغ التصیل افرادی قوت لیڈ کر رہے ہونگے لہذا وہ آج ہی اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں ایک اہم ذمہ داری ان کے کندھوں پر ہوگی لیکن یہ کام بہتریں تعلیم و تربیت کے بغیر مکمن نہیں ہے۔ آج کے جدید اور تیزترین ساٸنس و ٹیکنالوجی کے دنیا میں ڈگری سے زیادہ قابلیت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب اعلیٰ تعلیم اور یونیورسٹی کی سہولت ہرجگہ دستیاب نہ تھی اور لوگوں کو طویل سفر اور مالی بوجھ برداشت کرکے تعلیم حاصل کرنے کے لیے کسی اور شہر کا رخ کرنا پڑتا تھا۔

لیکن آج کے نوجوان خوش قسمت ہیں کہ انہیں اعلی تعلیم کی سہولت ان کے گھر کے دہلیز پر مُیسر ہے۔ لہٰذا اس نادرموقع سے بھر پور فائدہ اٹھاٸیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کا بڑا کردار ہے طلبہ طالبات اس کے درست استمعال سے بھرپور فاٸدہ اٹھائیں۔ انہوں نے ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے پانچ غریب اور ضرورت مند طلبہ و طالبات کی سیمسٹر فیس معاف کرنے، یونیورسٹی ٹاپر کے لیے ایک لاکھ روپے کیش انعام، غیرنصابی سرگرمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو