پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز

پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز

پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز

غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے طلباء نے برطانیہ میں انجینئرنگ کا مقابلہ جیت لیا
 
غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ہونہار اسٹوڈنٹس پر مشتمل، فارمولا ٹیم انفینٹی کے پاکستانی طلباء کے ایک گروپ نے برطانیہ میں منعقد ہونے والی باوقار آئی میک ای فارمولا اسٹوڈنٹ 2022 کی کانسیپٹ کلاس ایل ٹی ایس (لیپ ٹائم سمولیشن) جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔
پاکستانی نوجوانوں کی اس کامیابی نے دیگر اسٹوڈنٹس کے لیے بھی جوش و جذبے کا سامان مہیا کیا ہے۔  
ورچوئل سافٹ ویئر کے مقابلے کے زمرے میں، پاکستانی نوجوانوں کی اس ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ پاکستانی طلباء کے گروپ نے 34 دیگر ممالک کے ممتاز اداروں کی مختلف ٹیموں کو شکست دے کر اس مقابلے میں جیت حاصل کی ہے۔

پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے تخلیقی ذہن رکھنے والے ان نوجوانوں کی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو اس بات پر خوشی ہے کہ جی آئی کے آئی کی فارمولا ٹیم پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی خود مختار شناخت قائم کر رہی ہے۔
غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی فارمولا ٹیم کے لیڈر عاشر جنید نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی ٹیم جو کہ صرف 24 افراد پر مشتمل تھی، اس نے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں سافٹ ویئر تیار کر لیا۔
انہوں نے اپنے لیے اور اپنی ٹیم کے لیے پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے کا موقع ملنے پر بے انتہاخوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو