لڑکیاں لڑکوں کو بھائی نہیں بول سکتیں، نمل اور اسلامیہ یونیورسٹی کے جعلی نوٹیفکیشنز وائرل

لڑکیاں لڑکوں کو بھائی نہیں بول سکتیں، نمل اور اسلامیہ یونیورسٹی کے جعلی نوٹیفکیشنز وائرل

لڑکیاں لڑکوں کو بھائی نہیں بول سکتیں، نمل اور اسلامیہ یونیورسٹی کے جعلی نوٹیفکیشنز وائرل

   نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) نے طلبہ و طالبات سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطانق سوشل میڈیا پر نمل یونیورسٹی کے حوالے سے جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہوا ہے جس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لڑکیاں کسی لڑکے کو بھائی نہیں بول سکتیں انہیں ان کے نام سے مخاطب کیا جائے، یہ فیصلہ لڑکوں کے جذبات مجروح ہونے سے بچانے کی خاطر کیا گیا ہے۔

لڑکیاں لڑکوں کو بھائی نہیں بول سکتیں، نمل اور اسلامیہ یونیورسٹی کے جعلی نوٹیفکیشنز وائرل

اس کے جواب میں یونیورسٹی انتظامیہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔ ترجمان یونیورسٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے جسے طالب علموں ںے اپنے طور پر وائرل کیا ہے۔

دوسری جانب بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کی جانب سے بھی اسی نوعیت کا ایک نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں کہا گیا کہ یونیورسٹی میں کوئی لڑکی کسی لڑکے کو بھائی نہیں کہے گی بلکہ اس کے نام سے پکارا جائے گا۔

لڑکیاں لڑکوں کو بھائی نہیں بول سکتیں، نمل اور اسلامیہ یونیورسٹی کے جعلی نوٹیفکیشنز وائرل

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے جسے اسٹوڈنٹس نے اپنے طور پر بنا کر وائرل کیا ہے۔ جلد ہی اس میں ملوث اسٹوڈنٹس کا پتہ لگا کر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو