سری لنکا میں کاغذ کے بحران کی وجہ سے امتحانات ملتوی

سری لنکا میں کاغذ کے بحران کی وجہ سے امتحانات ملتوی

سری لنکا میں کاغذ کے بحران کی وجہ سے امتحانات ملتوی

  سری لنکا میں اس وقت شدید معاشی بحران جاری ہے جس کی وجہ سے لاکھوں طلباوطالبات امتحانات دینے سے قاصر ہیں کیونکہ ملک میں کاغذ کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔ اس سے قبل میڈیکل اسٹورز اور پیٹرول پمپوں پر شہریوں کی طویل قطاریں دیکھی گئی ہیں کیونکہ 1948 کے بعد سے اب تک سری لنکا شدید معاشی مشکلات میں گرفتار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں جن سے متاثرہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 45 لاکھ بتائی جاتی ہے۔

مغربی صوبے کے محکمہ تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زرِ مبادلہ کی کمی کی وجہ سے روشنائی اور کاغذ نایاب ہوچکا ہے اور لوگ گھریلو ایندھن کی تلاش میں بھی سرگرداں ہیں۔ دوسری جانب گوشت، دودھ اور دیگر ضروری اشیا بھی عوامی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں۔

سری لنکن حکومت نے مالی مشکلات کی بنا پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بیل آؤٹ پیکج لیا جائے گا۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے بھی ان روابط کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا پر قرضوں کا پہاڑ ہے اور ملکی زرِ مبادلہ صرف دو ارب تین کروڑ ڈالر پر موجود ہیں۔ اس تناظر میں دکانوں اور مارکیٹوں میں لوگوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں اور دودھ ، شکر سمیت بنیادی ضرورت کی چیزوں تک کی شدید قلت ہوچکی ہے۔ ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کا طویل بلیک آؤٹ معمول کا حصہ بن چکا ہے۔ دوسری جانب سری لنکا نے چین سے بھی مالی مدد کی درخواست کی ہے لیکن اب تک چین نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو