ایلون مسک کا اسٹار لنک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس پاکستان لانے کا ارادہ
ایلون مسک کا اسٹار لنک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس پاکستان لانے کا ارادہ
امریکہ میں قائم عالمی سیٹلائٹ براڈ بینڈ فراہم کرنے والے اسٹار لنک کے ایک وفد جس میں ریان گڈنائٹ، ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور ایشیا اور بین میکولیم، ہیڈ آف گلوبل سائٹ ایکوزیشن شامل ہیں، اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) اور فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔
دونوں پارٹیوں نے بات چیت کے دوران پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ رسائی کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ اسٹار لنک کے مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت کی جو پاکستان کو دنیا بھر کے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لیے ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے اسٹار لنک کے نمائندوں کو وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن اور پاکستان کی ترقی پذیر مارکیٹ میں معیاری براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے اسٹار لنک کے حکام کو بتایا کہ پی ٹی اے اسٹار لنک کے آپریشنز کے لیے پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق ان کی مدد کرے گا۔