کراچی میں بارش کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند، امتحانات ملتوی

کراچی میں بارش کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند، امتحانات ملتوی

کراچی میں بارش کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند، امتحانات ملتوی

 

کراچی کے گڈاپ ٹاؤن اور اسکیم 33 میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال درپیش ہے، خیرپور میں بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بدھ کے روز ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث تمام تعلیمیادارے آج یعنی جمعرات کو بند رہیں گے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے یہریمارکس صوبے بھر میں بارش کے دن اور جمعرات 17 اگست کو موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے بعد دیے۔ دوسری جانب صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد، اے ایس پی ایس سی اے کے چیئرمین حیدر علی نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ جمعرات کو اسکول اور کالج بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق کراچی اور سندھ کے دیگر حصوں میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمیادارے 18 اگست کو بند رہیں گے۔

 

امتحانات ملتوی کردیئے گئے:

 

بدھ کے روز ہونے والی بارش کے بعد شہر میں شدیدبارش کی پیش گوئی اور سڑکوں کی صورتحال کے پیش نظر، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی(بی آئی ای کے) نے آج 18 اگست کو ہونے والے تمام گروپس کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے ہیں۔

اس ہفتے کے شروع میں، ایک پریس ریلیز میںاعلان کیا گیا تھا کہ ملتوی کیے گئے امتحانات 25 اگست کو اسی وقت اور مقام پر ہوں گے جس کا پہلے اعلان کیا جاچکا ہے۔

کالجوں کی انتظامیہ کو پریکٹیکل امتحانات کو دوبارہ شیڈول کرنے کی بھی ہدایت کیگئی ہے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو