ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ مائی فز طلباء میں جسمانی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرگرم
ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ مائی فز طلباء میں جسمانی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرگرم
مائی فِز، یارکشائر میں قائم ایک ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ ہے جسے چار سابق اساتذہ نے یو کے میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کو خوش باش اور صحت مند طرز زندگی میں شامل کرنے کی خواہش کے ساتھ شروع کیا ہے۔
یہ ایپ ایک جدید پروگرامنگ اپروچ استعمال کرتی ہے جو محفوظ اسکول نیٹ ورکس کے ذریعے کام کرتی ہے اور صرف کمپیوٹر، ٹیبلیٹ یا اسمارٹ فونز کے ذریعے اس ایپ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
مائی فز ایک ریئل ٹائم لیڈر بورڈ فراہم کرتی ہے جو بچوں کو کلاس روم میں، کھیل کے میدان میں یا گھر میں اپنے چیلنجز بنانے کی ترغیب دیتا ہے، اور انہیں اپنی جسمانی سرگرمیوں پر کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ اس ایپ میں اساتذہ کو ایک فنکشنل کنٹرول ڈیش بورڈ تک رسائی حاصل ہوتی ہے جو طلباء کی انفرادی سرگرمیوں کے لیولز کی پیمائش کرتا ہے جبکہ اس کے ذریعے بچے اسکولوں میں بھی اپنے نتائج کا موازنہ کر سکتے ہیں۔
مائی فز بچوں کو کھیلنے کودنے اور ورزش جیسے صحت مند جسمانی سرگرمیوں کی آزادی دیتی ہے اور انہیں اپنی پسند کی ورزش کی شکلوں کا انتخاب کرنے کی ترغیب دے کر اپنی جسمانی سرگرمیوں کے لیول کو کنٹرول کرنے کا اختیار دیتی ہے۔
مائی فز سے وابستہ ایک برطانوی اولمپک سپرنٹر ایڈم جیملی کا کہنا ہے کہ یہ زبردست ایپ بچوں کو جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہونے کی ترغیب دیتی ہے اور ان کی کھیل کود اور جسمانی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
مائی فز کے شریک بانی انتھونی میک برائیڈ نے کہا کہ اسکول اب بھی کورونا کی وبا سے متاثر ہیں اور طلباء گھر میں الگ تھلگ رہتے ہوئے ممکنہ طور پر جسمانی سرگرمیوں سے محروم رہتے ہیں، مائی فیز اسکولوں کے لیے ایک ٹول فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اسکول میں نہ ہونے کے باوجود طلباء کو ورزش میں مشغول رکھیں۔
اگلے پانچ سال میں، اس ایپ کو امید ہے کہ وہ 700 اسکولوں کو سائن اپ کرے گی، جس کا مقصد ایلیٹ اسپورٹنگ کلبوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعلق کو استعمال کرتے ہوئے عظیم کھلاڑیوں کی اگلی نسل کو تلاش کرنا ہے۔