ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ زیل کی انٹرنیشنل فنانشل کورسز پیش کرنے کے لیے چندی گڑھ یونیورسٹی کے ساتھ شراکت قائم ہوگئی

ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ زیل کی انٹرنیشنل فنانشل کورسز پیش کرنے کے لیے چندی گڑھ یونیورسٹی کے ساتھ شراکت قائم ہوگئی

ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ زیل کی انٹرنیشنل فنانشل کورسز پیش کرنے کے لیے چندی گڑھ یونیورسٹی کے ساتھ شراکت قائم ہوگئی

  زیل ایجوکیشن، اکاؤنٹنگ اور فنانس پر توجہ مرکوز کرنے والا ہندوستان کا سرکردہ تربیتی انسٹیٹیوٹ ہے جو مہارت کی اپ گریڈیشن کو مؤثر، کم لاگت اور ہر ایک کے لیے قابل رسائی بنا کر پیشوں کو تبدیل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

تنظیم کا بنیادی مقصد صنعت کے ماہرین اور بہترین تعلیمی طریقوں کے تعاون سے اعلیٰ معیار کی تعلیم اور مہارت کی ترقی فراہم کرنا ہے۔

 زیل ایک دنیا بھر میں کام کرنے والی ایڈ ٹیک فرم ہے جس میں 200 سے زائد ماہرین اس کمپنی کے ساتھ اندراج شدہ 10,000سے زائد طلباء کے لیے اساتذہ اور سرپرست کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

طلباء کو چوبیس گھنٹے سپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے علاوہ زیل کے پاس بہترین نتائج کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ پروفیسرز کے ساتھ ساتھ اپنے طلباء کے بہترین مفاد میں تقرری کی امداد بھی ہے۔

 زیل کے پاس یونیورسٹی اور کارپوریٹ سیکٹر میں اہم اور مضبوط روابط ہیں جو ایک مضبوط قیادت کرنے والی ٹیم کی بدولت، 300 سے زائد عالمی فرمز میں اپنے طلباء کی تقرری میں 100 فیصد تعاون فراہم کرتے ہیں۔

زیل ایجوکیشن نے اے سی سی اے، سی پی اے اور سی آئی ایم اے جیسے بڑے اداروں کی طرح روایتی بیچلرز اور ماسٹرز ڈگریوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح کی قابلیت کی پیشکش کرنے کے لیے چندی گڑھ یونیورسٹی کے ساتھ شراکت قائم کی ہے۔

اس تعاون کے ساتھ زیل چندی گڑھ یونیورسٹی کے تکنیکی پارٹنر کے طور پر کام کرے گا اور مالی سال کے اختتام تک 5000 طلباء کو تربیت دینے کے اپنے ہدف کو پورا کرنے میں یونیورسٹی کی مدد کرے گا۔

زیل جو کہ اکاؤنٹنگ اور فنانس ایجوکیشن میں ایک مارکیٹ لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے، اپنی تکنیکی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے طلباء کو ان ڈگریوں تک رسائی فراہم کرنے میں چندی گڑھ یونیورسٹی کے ان طلبہ و طالبات کی مدد کرے گا جو ان اہم مالیاتی سرٹیفیکیشنز کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

زیل کی جانب سے اس تعاون کا مقصد  اے سی سی اے، سی پی اے اور سی آئی ایم اے جیسے کورسز کی مانگ میں اضافے کو پورا کرنا ہے، اور طلباء کو مارکیٹ کی تیاری اور کیریئر کی اہم پیشرفت کے لیے تیار کرنا ہے۔

 زیل نے سیکھنے والوں کی تمام حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی آمیز سیکھنے کے تجربات کے لیے اساتذہ کی مدد کے ساتھ آن لائن اور پراجیکٹ پر مبنی تربیت کا ایک منفرد ڈھانچہ تشکیل دیا ہے۔

ایڈ ٹیک مصنوعی ذہانت (اے آئی) مشین لرننگ اور دیگر تکنیکوں کا استعمال اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کرتی ہے کہ طلباء کو ان کا تمام مواد مناسب وقت پر حاصل ہو اور وہ زیادہ مؤثر طریقے سے مطالعہ کر سکیں۔

اس کا سیکھنے کا نظام نمبس طلباء کو اپنی رفتار سے، اپنے وقت پر اور زیادہ لچک کے ساتھ سیکھنے کی اجازت دیتا ہے، جس کے نتیجے میں طلباء کے لیے سیکھنے کا ایک بہتر تجربہ حاصل ہوتا ہے اور ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ پورا سفر طلبا کو سیکھنے کا ایک مستقل ماحول فراہم کرتا ہے، جس سے وہ کم عمری میں ہی ایک بامعنی پیشہ تخلیق کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ زیل نے اپنے قیام سے لے کر اب تک اکاؤنٹنگ اور فنانس میں 10,000 سے زیادہ طلباء کی ملازمتوں کے حصول میں مدد کی ہے۔

زیل اے سی سی اے (یوکے) کا ایک پلاٹینم منظور شدہ لرننگ پارٹنر ہے جس نے مسلسل قومی اور بین الاقوامی رینک ہولڈرز تیار کیے ہیں۔

زیل ایجوکیشن کے شریک بانی اور ڈائریکٹر اننت بنگانی نے کہا کہ یہ تعاون ان طلباء کے لیے سیکھنے اور آگے بڑھنے کا سفر آسان بنائے گا جو عالمی سطح کی قابلیت کو اپنی انڈرگریجویٹ تعلیم کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء کے پاس ایک ہی ٹائم فریم میں دوہری قابلیت ہوگی۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو