کامسیٹس یونیورسٹی کوہاٹ میں کیمپس قائم کرے گی، شبلی فراز

کامسیٹس یونیورسٹی کوہاٹ میں کیمپس قائم کرے گی، شبلی فراز

کامسیٹس یونیورسٹی کوہاٹ میں کیمپس قائم کرے گی، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کوہاٹ میں کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی سابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کے نوجوانوں کی مدد کے لیے کوہاٹ میں کامسیٹس یونیورسٹی کا کیمپس قائم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید علاقوں کے طلباء بھی اس کیمپس میں تکنیکی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر کے مطابق، وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی اب اس منصوبے پر کام کر رہی ہے اور کامسیٹس یونیورسٹی کا نیا کیمپس بین الاقوامی معیار پر پورا اترے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمپس میں ہاسٹلز سمیت تمام جدید ترین سہولیات دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیمپس کی تعمیر کے لیے زمین خرید لی گئی ہے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بہت جلد اس عظیم الشان مںصوبے کا افتتاح کریں گے۔

ڈی ڈی ڈبلیو پی نے 14 جنوری 2020 کو کامسیٹس یونیورسٹی کے کوہاٹ کیمپس کی منظوری دی تھی۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 1949 ملین روپے ہوگی جبکہ وفاقی وزارت نے آئندہ مالی سال کے لیے389 ملین روپے کا بجٹ تجویز کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کی معاونت کو سراہا جنہوں نے اس منصوبے میں وفاقی وزارت کی مدد کی

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو