ایک انڈونیشی ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ کیکپ نے 10 ملین ڈالر جمع کرلیے
ایک انڈونیشی ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ کیکپ نے 10 ملین ڈالر جمع کرلیے
ٹومی یونس اور ان کے پارٹنر یوہان لیمرٹا نے سات سال قبل انڈونیشیا میں کیکپ کے نام سے ایک ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ بنایا تھا۔
طلباء اور کاروباری گاہکوں کے لیے، یہ آرگنائزیشن انگریزی، مینڈرین، چینی اور جاپانی سمیت متعدد زبانوں میں دو طرفہ سیکھنے کا پروگرام پیش کرتی ہے۔ اس میں اس وقت تقریباً 1,000 انڈونیشین اور انٹرنیشنل اساتذہ کام کر رہے ہیں۔
کیکپ نے ہیریٹاس کیپیٹل آف سنگاپور اور سینٹوری فنڈ کی سربراہی میں ایک فنڈنگ راؤنڈ میں 10 ملین ڈالر جمع کیے، یہ فنڈ ٹیل کام انڈونیشیا کے ایم ڈی آئی وینچرز اور کوریائی سرمایہ کاری فرم کے بی انویسٹمنٹ کے تعاون سے کام کررہا ہے۔
کیکپ مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت کے اطلاق کی چھان بین کرکے اپنی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے فنڈز استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ صارفین کو سیکھنے کے نئے اور جدید طریقوں کے ذریعے مزید موزوں تعلیم فراہم کی جاسکے۔
یہ ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ انڈونیشیا کے دیگر شہروں میں بھی پھیلنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سینٹوری فنڈ کے ایک پارٹنر کینتھ لی نے حوالہ دیا کہ تکنیکی ترقی کیکپ کو انڈونیشیا کے باشندوں کو سیکھنے کے وسیع تر اختیارات فراہم کرنے کے قابل بنائے گا جبکہ غیر تلاش شدہ متوقع مارکیٹوں پر زیادہ اثر و رسوخ رکھنا واقعی فائدہ مند ہوگا۔
کیکپ کے مطابق، انڈونیشیا کا تعلیمی شعبہ، بشمول آف لائن اور آن لائن، اس سال 80 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جو کہ 10فیصد سالانہ شرح سے بڑھ رہا ہے، جس سے یہ چین اور بھارت کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی تعلیمی مارکیٹ بن گیا ہے۔ کیکپ کا دعویٰ ہے کہ اس نے پچھلے دو سال میں خوب منافع کمایا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ 1.5 ملین طلباء یہ زبان سیکھنے والی ایپ استعمال کرتے ہیں۔
کیکپ کے بانی اور سی ای او، ٹومی یونس، کمپنی کی مستقبل کی ترقی کے بارے میں پر امید ہیں، اس سال کے آخر تک مجموعی طور پر 2 ملین طلباء ان کا ہدف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کر رہے ہیں جو اساتذہ کو زیادہ اثر و رسوخ رکھنے کے قابل بنائے گی۔
ٹومی یونس نے ریمارکس دیے کہ ہم مستقبل میں میٹاورس میں داخل ہو سکتے ہیں، لیکن فی الحال، ہم پر امید ہیں کہ ہماری ایپ میں مصروفیت طلباء کو اپنی تعلیم مکمل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔