ملینیم ایجوکیشن گروپ کے لیے بہترین تعلیمی ٹیکنالوجی کا ایوارڈ

ملینیم ایجوکیشن گروپ کے لیے بہترین تعلیمی ٹیکنالوجی کا ایوارڈ

ملینیم ایجوکیشن گروپ کے لیے بہترین تعلیمی ٹیکنالوجی کا ایوارڈ

 ایک پریس ریلیز کے مطابق، ملینیم ایجوکیشن گروپ نے حال ہی میں باوقار اور جدت پر مبنی ایڈٹیک ایجوکیشنل ٹیکنالوجی ایوارڈ برائے 2022 جیتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایوان صدر میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب کے دوران ملینیم ایجوکیشن گروپ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصل مشتاق کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔

ملینیم یونیورسل کالجز اور ملینیم ایجوکیشن گروپ کو ہر جگہ طلباء کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو تبدیل کرنے کی غرض سے ان کی نمایاں وابستگی کے صلے میں ٹیکنالوجی ایوارڈ کی کیٹیگری میں "بیسٹ ایجوکیشنل ٹیکنالوجی ایوارڈ" سے نوازا گیا۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستانی کاروباروں، اختراعات اور مصنوعات کی جدت، حوصلہ اور کامیابی کو تسلیم کرنے کے لیے تقریب تقسیمِ ایوارڈز کی میزبانی کی۔

ٹیکنالوجی ایوارڈز کی اس باوقار تقریب میں چیمبر اور اعلیٰ نجی فرموں کے معززین نے شرکت کی اور صدر علوی عارف نے تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، سی ای او اور بانی ملینیم ایجوکیشن گروپ ڈاکٹر فیصل مشتاق نے کہا کہ ٹیکنالوجی، تعلیم کے لیے بہت اہم ہے، خاص طور پر جب بات تنقیدی سوچ کی نشوونما کی ہو۔

 ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ تکنیکی آلات کو موجودہ کورسز میں شامل کر کے موثر تدریسی وسائل کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور انفرادی طور پر سیکھنے کے عمل کو فروغ دے رہے ہیں، جس سے اساتذہ کو ان کے اسباق کے منصوبوں کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے اور طالب علموں کی شرکت میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سارا نظام 21 ویں صدی کی اہم صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اسٹوڈنٹس کی مدد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام پاکستانی تعلیمی اداروں کو ٹیکنالوجی میں تیزی سے ہونے والی بہتری کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں لانا ہوں گی۔ اگر پاکستان کو عالمی منڈی میں مقابلہ کرنا ہے تو یہ انتہائی ضروری ہے۔

ملینیم ایجوکیشن گروپ کے لیے بہترین تعلیمی ٹیکنالوجی کا ایوارڈ

پڑھانے اور سیکھنے کے 35 سال کے تجربے کے ساتھ، ملینیم ایجوکیشن گروپ پاکستان کی تیسری سب سے بڑی تعلیمی تنظیم ہے۔ اس میں اساتذہ کی تربیت کا سب سے بڑا پروگرام کے 12 بھی شامل ہے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو