بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب نے بالآخر اپنی گریجویشن مکمل کرلی
بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب نے بالآخر اپنی گریجویشن مکمل کرلی
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اپنا گریجویشن ڈگری پروگرام مکمل کرلیا۔
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 35 سال کی عمر میں گریجویشن ڈگری پروگرام مکمل کیا ہے، انھوں نے ڈھاکا میں موجود امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلہ دیش سے ڈگری حاصل کی، وہ کرکٹ کے میدانوں اور اس سے باہر ہمیشہ شہ سرخیوں میں جگہ پاتے ہیں، اس بار تعلیم کا خواب پورا ہونے پر خبروں کی دنیا میں نمایاں ہوگئے ہیں۔
شکیب الحسن بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ ان دنوں سلہٹ میں آئرلینڈ سے ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں، البتہ اتوار کے روز یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کے لیے انھوں نے بطور خاص ڈھاکا کا سفر کیا تھا۔
UMT پاکستانی نجی شعبے میں اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی بن گئی۔
پاکستان میں سرفہرست میڈیکل اسکول
وہ شاندار کتابیں جو ہر نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہئیں۔
ایل ایل بی کے بعد کیریئر کی بہترین راہیں
ایم بی بی ایس کے بعد اپنانے کے لیے بہترین کیریئر