بلوچستان میں سرکاری و نجی اداروں کے لیے 5 دن کی تعطیل کا اعلان

بلوچستان میں سرکاری و نجی اداروں کے لیے 5 دن کی تعطیل کا اعلان

بلوچستان میں سرکاری و نجی اداروں کے لیے 5 دن کی تعطیل کا اعلان

 بلوچستان حکومت نے رواں ہفتے کے دوران تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں 22 اگست بروز پیر سے 26 اگست بروز جمعہ تک تعطیل ہوگی۔

اسکول 27 اگست بروز ہفتہ کو دوبارہ کھلیں گے۔ صوبے میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے آنے والے شدید سیلاب کے باعث صوبائی حکومت نے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

اس سال کی مون سون بارشوں نے ملک کے مختلف حصوں بالخصوص بلوچستان میں شدید تباہی مچائی ہے، سیکڑوں افراد جاں بحق، ہزاروں مویشی ہلاک اور اربوں روپے کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

اس ماہ کے شروع میں، بلوچستان میں محکمہ تعلیم نے سمر زونز میں اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا تھا جبکہ 15 اگست کو سمر زون میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے بعد دوبارہ کھل گئے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 22 اگست سے 26 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو