علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کے شدید احتجاج کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے 10 اور 13 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے۔ ترجمان کے مطابق سمسٹر خزاں 2022ء کے ایسوسی ایٹ ڈگری، بی اے، بی کام، بی بی اے، بی ایس اور بی ایڈ پروگراموں کے جاری امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 مئی سے بقیہ امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے جبکہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
UMT پاکستانی نجی شعبے میں اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی بن گئی۔
پاکستان میں سرفہرست میڈیکل اسکول
وہ شاندار کتابیں جو ہر نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہئیں۔
ایل ایل بی کے بعد کیریئر کی بہترین راہیں
ایم بی بی ایس کے بعد اپنانے کے لیے بہترین کیریئر