سندھ حکومت کا شب برات پر اسکول و کالج سمیت تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
سندھ حکومت کا شب برات پر اسکول و کالج سمیت تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
شب برات کے موقع پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسکول و کالج سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کااعلان کردیا ہے۔ سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کے باعث صوبے کے تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کے موقع پر 8 مارچ بروز بدھ صوبے بھر کے اسکول، کالج، یونیورسٹیز سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب 15 شعبان کو شبِ برات ہوگی، رات بھر جاگ کر لوگ مساجد یا گھروں میں خدا کی عبادت کریں گے جس کے باعث اگلے دن صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔۔
ایک بیان میں سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی شاہ نے صوبے بھر میں عام تعطیل کی تصدیق کی ہے۔
حیدر علی شاہ کے مطابق، وفاقی حکومت نے 23 مارچ کو ’’یوم پاکستان‘‘ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
UMT پاکستانی نجی شعبے میں اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی بن گئی۔
پاکستان میں سرفہرست میڈیکل اسکول
وہ شاندار کتابیں جو ہر نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہئیں۔
ایل ایل بی کے بعد کیریئر کی بہترین راہیں
ایم بی بی ایس کے بعد اپنانے کے لیے بہترین کیریئر