لاہور اسکول واقعے پر علی ظفر نے غنڈہ گردی کے بارے میں ذاتی تجربات شیئر کردیئے
لاہور اسکول واقعے پر علی ظفر نے غنڈہ گردی کے بارے میں ذاتی تجربات شیئر کردیئے
لاہور کے ایک اسکول میں طالبات کے ساتھ نشہ نہ کرنے پر ساتھی طالبہ پر تشدد کے واقعے پر اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنے ذاتی تجربات شیئر کردیئے۔
علی ظفر نے اسکول میں تشدد کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اسکول میں اس طرح کے واقعات کو ختم کرنے کے لیے درست اپروچ اپنانے کی ضرورت ہے۔
Just saw a video of a girl being bullied. I don’t want to share the video because no matter how bad the act was, I feel that those girls (the bullies) need a fair chance in life to learn and become better human beings; however, the issue of bullying needs to be addressed.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 21, 2023
لاہور کے ایک ایلیٹ اسکول میں نشے سے انکار پر ایک لڑکی پر اس کی ساتھی طالبات نے تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور لڑکیوں کے خلاف پولیس مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
علی ظفر نے ٹوئٹر پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا کہ انہیں کالج کے دنوں میں متعدد بار اس طرح کی غنڈہ گردی کا سامنا کرنا پڑا، ان کے انگریزی لہجے اور کپڑوں کو تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور یہ کئی برسوں تک جاری رہا۔
انہوں نے تجویز دی کہ اسکولوں کو غنڈہ گردی پر بہت واضح پالیسی اپنانی چاہئے، اساتذہ اور اسٹاف کو تربیت دی جائے کہ وہ اس قسم کے تشدد اور غیر اخلاقی رویے کو پہچان سکیں۔
اداکار کے مطابق اسکولوں کے ساتھ ساتھ والدین پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں، وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر پوری توجہ دیں