علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے 18 اپریل تک جاری رہیں گے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے 18 اپریل تک جاری رہیں گے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے 18 اپریل تک جاری رہیں گے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے موسم بہار کے سیمسٹر برائے 2022 کے دوسرے مرحلے کے لیے داخلے 18 اپریل تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پیش کیے جانے والے پروگراموں میں

ایم اے، ایم ایس سی پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز، بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری) بی کام (ایسوسی ایٹ ڈگری) بی بی اے، بی ایس پروگرام، سرٹیفکیٹ کورسز اور ٹیچر ٹریننگ پروگرامز (ایک سالہ ایم ایڈ، 1.5، 2.5 اور 4 سالہ بی ایڈ پروگرام شامل ہیں)

تمام پروگراموں کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں جس کا لنک درج ذیل ہے۔

 www.aiou.edu.pk

 طلباء آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ آن لائن درخواست دینے کا طریقہ کار اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

یونیورسٹی انتظامنیہ کے مطابق ایم ایڈ پروگرام پانچ شعبوں میں پیش کیا جاتا ہے جن میں ایلیمنٹری ٹیچر ایجوکیشن، ٹیچر ایجوکیشن، فاصلاتی اور غیر رسمی تعلیم، سائنس کی تعلیم اور خصوصی تعلیم شامل ہیں۔

ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کی اہلیت ایم اے / ایم ایس سی / بی ایس یا بی اے آنرز (چار سال) سیکنڈ ڈویژن ہے۔ ڈیڑھ سالہ بی ایڈ (ابتدائی تعلیم) میں داخلے کے لیے اہلیت بی اے / بی ایس سی یا اس کے مساوی (سیکنڈ ڈویژن) ہے جبکہ بی ایس سی (سیکنڈ ڈویژن) والے امیدوار ڈھائی سالہ بی ایڈ (صرف سائنس ایجوکیشن) میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

چار سالہ بی ایڈ سائسن ایجوکیشن کے شعبے میں پیش کیا جاتا ہے (ایف ایس سی، اے لیول پر مبنی) سائنس ایجوکیشن (اے ڈی ای پر مبنی) سیکنڈری ٹیچر ایجوکیشن (ایف اے، ایف ایس سی اور اے لیول پر مبنی) سیکنڈری ٹیچر ایجوکیشن  (اے ڈی ای پر مبنی) اور اسکول لیڈرشپ اینڈ مینیجمنٹ میں چار سالہ بی ایڈ (اے ڈی ای پر مبنی) ہے جبکہ چار سالہ بی ایڈ (اے ڈی ای پر مبنی) پروگرام کے لیے اہلیت سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ اے ڈی ای ہے جبکہ ایف ایس سی/اے لیول دیگر چار سالہ بی ایڈ پروگراموں کے لیے ہے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو