پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد نے او اور اے لیول کے امتحانات میں اعلیٰ نمبر حاصل کرلیے

پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد نے او اور اے لیول کے امتحانات میں اعلیٰ نمبر حاصل کرلیے

پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد نے او اور اے لیول کے امتحانات میں اعلیٰ نمبر حاصل کرلیے

جون 2022 میں ہونے والے کیمبرج کے امتحانات میں شاندار تعلیمی کارکردگی کے باعث تقریباً 40 پاکستانی طلباء کو کیمبرج انٹرنیشنل کے اعزاز اور آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (سی اے آئی ای) نے اعلان کیا کہ 277 پاکستانی طلباء نے امتحانات میں شاندار کارکردگی پر 304 ایوارڈز حاصل کیے، جن میں 40 ایسے طلبہ ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ ایک مضمون میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے277 طالب علموں میں 43 پاکستانی طلباء بھی شامل ہیں۔

طلباء کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے لیے کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز اقدام میں 40 سے زیادہ ممالک نے حصہ لیا۔ پریزنٹیشن کے دوران کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے پاکستانی طلباء کی کامیابیوں پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اس ایوارڈ نے طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ اور والدین کی لگن کو بھی ظاہر کیا۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی طالب علموں نے دنیا بھر کے ہزاروں امیدواروں کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے جون 2022 میں کیمبرج او لیولز، کیمبرج آئی جی سی ایس ای اور کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیولز لیے تھے۔

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو