انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان کا 3 ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیاگیا

انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان کا 3 ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیاگیا

انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان کا 3 ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیاگیا

 یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے 2022تا2023کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے تین ارب 70کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد 40لیکچرار پروفیسرزاورلیب انجینئرزکی بھرتی سمیت نئے عہدوں کیے لیے دیئے گئے چارج کی بھی منظوری دی گئی۔ بجٹ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر سید منصور، جسٹس ریٹائرڈ خالد علوی، رجسٹرار یوای ٹی ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر رائوآصف، ڈاکٹر صائمہ، ڈاکٹرصادق اورحکومت پنجاب کی نمائندگی اراکین پنجاب اسمبلی نے کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹرسید منصور نے کہا کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کا شمار بہت جلد پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوگا۔ مستقبل کے بہترین انجینئرز اس یونیورسٹی سے ڈگریاں لے کر مختلف شعبوں میں کامیاب زندگی کا آغاز کرچکے ہیں۔ موجوہ تعلیمی سال کے لیے نئی کلاسوں کا آغازیونیورسٹی کے کمپلیکس میں ہوگا۔

حکومت پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے اراکین پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت بچوں اوربچیوں کی تعلیم پر خصو صی توجہ دے رہی ہے۔ حکومت ہر ڈسٹرکٹ کی سطح پر یونیورسٹیاں بنائے گی تاکہ طلباءوطالبات کو گھر سے دور نہ جانا پڑے۔ یونیورسٹی کی تعمیرکاکام 60فیصد مکمل ہوچکاہے اور نئی عمارت کاافتتاح بہت جلد ہوگا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو