سندھ میں سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر میں 15 سال کی رعایت کا اعلان
سندھ میں سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر میں 15 سال کی رعایت کا اعلان
سندھ میں سرکاری ملازمتوں کے لیے اب عمر میں 15 سال کی رعایت دی دی گئی ہے۔ صوبے میں اب 43 سال تک کے درخواست دہندگان سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے تمام محکموں میں موجود تمام خالی آسامیوں کے لیے درخواست دہندگان کے لیے عمر کی آخری حد کو توسیع دے دی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ 15 سال تک کی رعایت دی گئی ہے۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس نرمی کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے یکم جون 2024 تک ہوگا۔

UMT پاکستانی نجی شعبے میں اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی بن گئی۔
پاکستان میں سرفہرست میڈیکل اسکول
وہ شاندار کتابیں جو ہر نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہئیں۔
ایل ایل بی کے بعد کیریئر کی بہترین راہیں
ایم بی بی ایس کے بعد اپنانے کے لیے بہترین کیریئر