تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر سندھ کے 9 قیدیوں کی سزا میں کمی کردی گئی

تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر سندھ کے 9 قیدیوں کی سزا میں کمی کردی گئی

تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر سندھ کے 9 قیدیوں کی سزا میں کمی کردی گئی

جن قیدیوں کی سزا میں 6 سے 22 ماہ کی کمی کی گئی انہوں نے مختلف امتحانات پاس کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیران، معاون خصوصی اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں تعلیم کی بنیاد پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے تعلیم کی بنیاد پر انسداد دہشتگردی عدالت سے سزا پانے والے 9 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جن قیدیوں کی سزا میں 6  سے 22 ماہ کی کمی کی گئی ہے انہوں نے مختلف امتحانات پاس کیے ہیں۔

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو