جینگ یانگ چیا ہارورڈ میں جانے میں آپ کی مدد کے خواہش مند
جینگ یانگ چیا ہارورڈ میں جانے میں آپ کی مدد کے خواہش مند
انٹلر کے سینئر آپریشن مینجر جینگ یانگ چیا ایم بی اے کے متوقع طلباء کو اپنے رفاہی منصوبے کے ساتھ مفت مدد فراہم کرتے ہیں۔
لاتعداد لنکڈ ان درخواستوں کا حوالہ دیتے ہوئے چیا نے سی این بی سی میک اِٹ کو بتایا کہ میں ہارورڈ بزنس اسکول میں داخل ہوا اور ایک چیز جسے میں نے اور دوسرے افراد نے شدت سے محسوس کیا وہ یہ ہے کہ یہاں ایسے طلبہ کا سیلاب نظر آتا ہے جو داخلے کی درخواست دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چونکہ ہم وہاں موجود ہیں، ہم کبھی نہ نہیں کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیکن جس طرح کے لوگ بزنس اسکول میں درخواست دیتے ہیں ان میں سے کچھ کو مالی اعانت کی ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا میں نے محسوس کیا کہ دوسروں کی مدد کرنے کا موقع موجود ہے۔
چیا اپنے مشوروں کے عوض کسی قسم کی خیرات یا چندے کا مطالبہ نہیں کرتے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ فی سیشن 50 ڈالر کی ادائیگی کچھ زیادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں پیشہ ور افراد اس طرح کی خدمات پیش کرنے کا معاوضہ لیتے ہیں۔ چیا کے بنائے گئے طریقہ کار کے مطابق درخواست گزار ان کے پانچ منتخب خیراتی اداروں میں سے کسی ایک کو عطیہ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جس میں دی سالویشن آرمی (سنگاپور) اور بیئونڈ سوشل سروسز شامل ہیں۔
آپ کس قسم کے مشورے کی توقع کرسکتے ہیں؟
سی این بی سی کے مطابق، چیا جو اس وقت اسٹارٹ اپ جنریٹر اینٹلر کے سینئر آپریشن مینجر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ہارورڈ کے دو مراحل میں درخواست کا عمل آسان بنانے اور دوسروں کی کامیابی کے لیے اپنی 200 سے 300 گھنٹے کی قابل اطلاق درخواست کی تحقیق اور انٹرویو کے اپنے تجربے کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی زیادہ تر مشاورت ہارورڈ سے آگے ایم بی اے کی گذارشات پر ہے۔ چییا نے نوٹ کیا کہ ایک عام غلط فہمی موجود ہے کہ کاروباری اسکول کسی خاص قسم کے فرد کی تلاش میں ہیں مثال کے طور پر جیسے ایک ٹیکنالوجی کا ماہر فرد۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے بزنس اسکول متعدد صنعتوں یا مارکیٹ میں اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کو تلاش کرتے ہیں۔ چیا کی اپنی بکٹ قانون، ٹیکنالوجی، کاروبار اور عوامی پالیسی کا امتزاج تھی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو بزنس اسکولوں کے بارے میں وینچر کیپٹلسٹ فرمز کے طور پر سوچنا چاہیے۔
وہ فقط ایک منتخب گروپ کے بجائے ساری صنعتوں میں 10 فیصد کو فنڈ دینے کے خواہاں ہیں۔ چیا نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ آپ اپنی خصوصی قوت کا جائزہ لیں اور یہ دیکھیں کہ وہ آپ کے ایم بی اے کو کلیئر کرنے اور مستقبل میں آپ کا مقام و مرتبہ بنانے میں کس طرح استعمال میں آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس بکٹ کی وضاحت کرنے کے قابل ہے جس میں آپ فٹ ہوجاتے ہیں اور پھر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ اس بکٹ کے ٹاپ 10 فیصد میں کیسے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کو اپنے کیریئر کے انداز کے مطابق اپنے آپ کو ہدایات دینے اور اسی سمت میں آگے بڑھنے پر مجبور کرتا ہے۔
چیا کے مشاورتی اجلاس کی مزید تفصیلات درج ذیل لنک پر جا کر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
(یہ مضمون اس سے قبل سی این بی سی ڈاٹ کام پر شائع ہوچکا ہے)