والنٹیئرنگ آپ کے لیے کیوں ضروری ہے؟
والنٹیئرنگ آپ کے لیے کیوں ضروری ہے؟
حالیہ کچھ برسوں میں، تعلیمی اداروں نے غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر بہت زیادہ زور دیا ہے، جس میں بنیادی طور پر خدمت گزاری یا رضا کاری کے کاموں پر توجہ دی جارہی ہے۔ اس کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ یہ نہ صرف آپ کی مزید تعلیم یا ملازمت کی درخواست کو دوسرے تمام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ باوقار بناتی ہے بلکہ آپ کو معاشرے میں ایک مثالی شخص کے طور پر کھڑا کرنے میں بھی مدد کرتی ہے، بلکہ یہ ایک مکمل معنی خیز اور آپ کو اندرونی طور پر سکون اور سرخوشی مہیا کرنے والا عمل بھی ہے۔
یہ آپ کے ذہن کو وسعت سے ہمکنار کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لیے بھی کئی طرح کے فوائد کی حامل ہے، اس عمل سے آپ کو اپنی عملی مہارتوں کی نشوونما کرنے میں مدد ملتی ہے جو آپ کی روزمرہ کی زندگی کے تمام پہلوؤں، بشمول گھر ، تعلیم ، کام اور معاشرے میں آپ کا ایک ذمے دار اور معتبر کردار قائم کرنے میں انتہائی مفید ہیں۔
آئیے اس کے کچھ فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
کیوں کہ آپ کے لیے اپنی روز مرہ اور تعلیمی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اپنی مقامی این جی او میں خدمات سر انجام دینا موجودہ وقت کے حوالے سے آگے بڑھنے کا ایک بہترین اقدام ہوسکتا ہے۔ اس لیے رضاکاری کو اپنائیں اور دوسروں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال بنیں۔
زندگی کی ضروری مہارتیں سیکھیں:
ایک رضاکار ہونے کے ناطے آپ کو زندگی کی کچھ تنقیدی صلاحیتیں سیکھنے کی سہولت ملتی ہے جو آپ اپنی زندگی کے کسی اور پہلو میں نہیں اٹھاسکتے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جو آپ کو دوسروں کی نظر میں نہ صرف متعبر بناتا ہے بلکہ آپ کی ذاتی صلاحیتوں اور فکر کو بھی مہمیز کرتا ہے۔ اسی سے آپ رضاکارانہ طور پر اپنے آپ خود کو بے لوث اور پُرخلوص ہونا سکھاتے ہیں۔
چونکہ ملازمت کے اختتام پر کوئی مالی فائدہ یا اسی طرح کا کوئی اضافی فائدہ نہیں ہے، لہٰذا رضاکارانہ طور پر کام کرنا آپ کو یہ سکھاتا ہے کہ صرف مددگار ہونے کی خاطر کس طرح دوسروں کے ساتھ نرمی برتی جائے اورمہربانی سے پیش آیا جائے۔
ہمدردی بڑھانا:
اگر آپ کم خوش قسمت، غریب، نادار یا خاموش لوگوں کو آواز دینے میں مدد دینے والی کسی چیز کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں تو آپ کی ہمدردی کی مہارت اس شخص سے کہیں زیادہ ہوجاتی ہے جس نے کبھی رضاکارانہ خدمت نہیں کی۔ آپ کسی بھی صورتحال میں اس ہمدردی کا احساس لا سکتے ہیں اور ان لوگوں کی پروا کرنا سیکھ سکتے ہیں جن کے پاس آپ کی طرح پُرکسکون زندگی اورعیش و آرام نہیں ہے۔
ایک ٹیم بنائیں:
رضاکارانہ خدمات آپ کو زندگی کی ایک سب سے اہم مہارت بھی سکھاتی ہیں یعنی ٹیم پلیئر کیسے بننا ہے۔
جب آپ سب ایک ہی مقصد کے لے کام کر رہے ہیں تو آپ ان لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا طریقہ سیکھتے ہیں جن کو آپ نہیں جانتے۔ آپ کے ساتھ کام کرنے والے مختلف پس منظر رکھنے والے افراد، مختلف وجوہات کی بنا پر رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے اور دیگر افراد جو آپ ک لیے قطعی اجنبی ہیں مگر جب سب کا مقصد ایک ہو تو وہ مقصد ہی سب کی پہچان بن جاتا ہے اور یوں سب ایک ہی ٹیم بن جاتے ہیں جس کا واحد مقصد اپنے ہدف کو حاصل کرنا ہوتا ہے۔ رضاکارانہ خدمات کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اپنے آپ کو ان لوگوں کے تجربات سے سیکھنے کی اجازت دیں جو آپ سے زیادہ جانتے ہیں۔
اپنی برادری کو فروغ دیں:
رضاکارانہ خدمات انجام دینے کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک وجہ، خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے جو اپنے گھروں سے دور رہتے ہیں، چاہے وہ اپنے ملک میں ہوں یا بیرون ملک رہ رہے ہوں، اُن کا اپنی برادری کے ساتھ مشغول ہونا ہے۔
کسی اچھے مقصد کے لیے رضاکارانہ خدمات کی انجام دہی آپ کو ان لوگوں کے ساتھ میل جول اور سماجی تعلقات بڑھانے کی اجازت دیتی ہے جو آپ جیسے ہی علاقے میں رہتے ہیں اس طرح یہ نیٹ ورک قائم کرنے اور نئے دوست بنانے کا آسان طریقہ بن جاتا ہے۔
صحت کے فوائد:
رضاکارانہ خدمات سے متعلق صحت کے بہت سے فوائد بھی ہیں۔ ایک رضاکار ہونا لوگوں کی زندگیوں میں کسی ام اور بڑے مقصد کا احساس دلاتا ہے، اور یہ جذبہ افسردگی اور مایوسی سے لڑنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ تناؤ ، اضطراب اور غصے کے کسی بھی مسئلے کو کم کرتا ہے۔ جبکہ بیک وقت خود اعتمادی میں اضافہ کرتا ہے کیونکہ آپ کو زندگی کے تمام آداب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنا ہوتی ہے اور ایسے لوگوں کے ساتھ بھی نرمی اورمہربانی سےپیش آنا ہوتا ہے جن سے آپ قطعی واقف نہیں ہوتے۔
اگرچہ کالج اور یونیورسٹی کی درخواستیں رضاکارانہ تجربے کی تلاش کرتی ہیں، تاہم صرف اپنی درخواست کو قابلِ توجہ بنانے کی خاطر یہ کرنا ہمیشہ اچھا خیال نہیں ہے۔ رضاکارانہ خدمات ایک بامقصد اور بامعنی تجربہ ہے جو آپ کی زندگی کو ایک نیا رخ دیتا ہے اور اس کے ساتھ اسی طرح برتائو کیا جانا چاہیے۔