ایم ایس ایکسل کے مفت اور بہترین کورسز
ایم ایس ایکسل کے مفت اور بہترین کورسز
ایم او او سی پلیٹ فارم کے ذریعے گھر پر مفت میں ایم ایس ایکسل سیکھیں۔ ابتدائی، انٹرمیڈیٹ اور ایڈوانس لیول کے سیکھنے والوں کے لیے ڈیزائن کردہ بہترین ایکسل آن لائن کورسز کے بارے میں تازہ ترین معلومات ذیل میں درج ہیں۔
مائیکروسافٹ نے 1985 میں بزنس کلائنٹس کے لیے ایم ایس ایکسل پراڈکٹ کو لانچ کیا تھا تاکہ وہ اس منظم ایپلی کیشن کے ساتھ اپنے مالی اعداد و شمار اور اکاؤنٹنگ کے مسائل کا انتظام کرنے میں مدد حاصل کرسکیں۔
اپنے قیام کے بعد سے مسلسل ترامیم اور نئی خصوصیات کے اضافے کے ساتھ، ایم ایس ایکسل نے نہ صرف بزنس کلائنٹس بلکہ طلباء کے گھروں، اساتذہ کے درمیان، کالجوں اور ماہرین تعلیم اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ آسان آپشنز کی تلاش میں گرافس، پائووٹ ٹیبلز ، اور پائی چارٹس کے ساتھ اپنی رسائی کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھایا ہے۔
اس مضمون میں ہم آپ کے لیے کچھ بہترین کورسز کی فہرست لے کر آئے ہیں جو یقیناً آپ کے لیے بہت اہم ہوگی، مائکروسافٹ ایکسل کے یہ کورسز کئی پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں۔
یہ کورسز ابتدائی سطح پر اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر سیکھنے والوں کے لیے اور ان لوگوں کے لیے بنائے جاتے ہیں جو ایم ایس ایکسل میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ایم ایس ایکسل کورسز میں سے کسی کے لیے اندراج کریں جو آپ کی ضروریات کو بہترین طور پر موزوں بنائے اور لاک ڈاؤن کی مدت کو کارآمد بنا کر ایک اور اہم مہارت فراہم کرے جو آپ کو ملازمت کے بعد بھی فائدہ پہنچا سکے۔
مائیکروسافٹ ایکسل کورس بیگنرز سے ایڈوانس لرنرز تک:
ایم ایس ایکسل کا یہ کورس ایک پیشہ ور ٹرینر کے لی پیو کے ذریعہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کورس میں متعدد ایپلی کیشنز شامل ہیں جن میں ایڈوب سُوٹ، مائیکروسافٹ آفس سُوٹ، ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس، جاوا اسکرپٹ اور وی بی اے (ایکسل اور ایکسیس) شامل ہیں۔
اس کورس کی 14 گھنٹے کی ڈیمو ٹریننگ سے استفادہ کرنے کے بعد آپ ایک زبردست اسپریڈ شیٹ بنانے کے لائق ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ ایم ایس ایکسل کے بارے میں ہماری تفہیم کو بڑھانے کے لیے 27 اضافی وسائل اور 5 مضامین دستیاب ہیں۔
دورانیہ: 14 گھنٹے
یہ کورس یو ڈیمی پر دستیاب ہے۔
Microsoft Excel Course for Beginner to Advanced Learners
مائیکروسافٹ ایکسل کریش کورس 6 گھنٹے میں ابتدائی سطح سے ماہر تک:
اگر آپ مائیکروسافٹ ایکسل میں ان 75 ویڈیو لیکچرز کورس کے لیے انرول کرتے ہیں تو جان لیں کہ آپ کو اس ایم ایس آفس ٹول میں مہارت حاصل کر کے ایک ایکسپرٹ کہلانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
مائیکروسافٹ ایکسل میں ماہر بننے کے لیے اس ٹیوٹوریل کی لائف ٹائم رسائی حاصل کری اور ایم ایس ایکسل کے بنیادی اصولوں اور جدید خصوصیات کے بارے میں جانیں۔
ایم ایس ایکسل کی دنیا میں 15 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والا ایک مستند انسٹرکٹر آپ کو آسانی سے حساب کتاب کرنے کا یہ سارا نظام سیکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ اس کوس سے آپ کو 6.5 گھنٹے آن ڈیمانڈ ویڈیو، 2 مضامین اور 1 سپلیمینٹل سورس ملے گی۔
دورانیہ: 6 اعشاریہ 5 گھنٹے
یہ کورس یو ڈیمی پر دستیاب ہے۔
Microsoft Excel Crash Course – From Beginner to Expert in 6 Hours
ایڈوانسڈ ایکسل (پی ڈبلیو سی کورسیرا) کے ساتھ ڈیٹا ویژولائزیشن:
ایڈوانسڈ ایکسل کورس کے ذریعے اعلیٰ درجے کے ایکسل 2013 کے فنکشنز کو سیکھیں۔
پاور ویو رپورٹس اور پیچیدہ گرافس تیار کرنا سیکھیں۔ اس کورس کے لیے سائن اپ کرنے کے بعد آپ کو پروگرامنگ کی تمام اسائنمنٹس، کوئز اور ویڈیوز تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔ صرف یہی نہیں بلکہ کچھ مواد اور آڈٹ ویڈیو لیکچرز اعلیٰ درجے کی سطح کے سیکھنے والوں کے لیے بالکل مفت ہیں۔
کورس کی یو ایس پی یہ ہے کہ یہ آپ کو ڈائنامک ڈیش بورڈز بنانے اور مختلف قسم کے نقلی تجزیے(اسمیولیشن اینالسز) بنانا اور منظر نامے کو انجام دینے کی تکنیک کو مہارت بخشے گی۔
دورانیہ: 4 ہفتے۔ 3 سے 4 گھنٹے ہر ہفتے۔
کورسیرا پر دستیاب۔
Data Visualization with Advanced Excel (PwC – Coursera)
آن لائن مفت ایکسل کورسز:
ہارورڈ، ایم آئی ٹی اور دیگر اعلیٰ یونیورسٹیاں اور کالج ایک معروف یونیورسٹی سے ایکسل کورس کے حصول کے خواہشمند سیکھنے والوں کو ایکسل فنڈامینٹلز، بزنس اینالیٹکس کے بنیادی اصول اور ڈیٹا اینالیسز جیسے کورسز پیش کررہے ہیں۔ تصدیق نامہ مکمل ہونے کے بعد ایک پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام بھی دستیاب ہوتا ہے اور اپنے تجربے کی فہرست میں اس کا اشتراک کیا جاسکتا ہے۔ کورس سے متعلق کسی بھی نوعیت کے سوالات یا کچھ جاننے کے لیے ماہرین سے رہنمائی اور تعاون حاصل کریں۔ آپ اس میں ای ڈی ایکس کی سطح پر بیسک سے ایڈوانس لیول کے کورس سیکھیں گے۔ اس کورس کے لیے دس دن کا مفت ٹرائل بھی دستیاب ہے۔
دورانیہ: آپ کی سیکھنے کی رفتار پر منحصر۔
یہ کورس ای ڈی ایکس پر دستیاب ہے
دی الٹیمیٹ ایکسل پروگرامر کورس:
اس عمدہ اور زبردست کورس کے ذریعے پوشیدہ پروگرامنگ کی زبان، وی بی اے کے نکات اور شاندار تراکیب سیکھیں۔
الٹی میٹ ایکسل پروگرامر کورس ضروری ہنر سیکھنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے
مختصر اور معلومات سے بھرپور لیکچرز پر مشتمل ہوتا ہے جو آپ کی ملازمت کی مدت کو آگے بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
یہ کورس آپ کو یہ سکھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ ڈیٹا انٹری فارم کو خود کار طریقے سے اور کسٹمائز کس طرح کرسکتے ہیں۔ اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متعدد ویری ایبل اسٹائلز اور دیگر بہت سے متعلقہ عنوانات تشکیل دے سکتے ہیں۔ اس دستیاب مواد پر 30 دن کی مفت رسائی کے ساتھ کہیں سے بھی کچھ بھی سیکھیں۔
دورانیہ: ایک ہفتہ
یہ کورس یو ڈیمی پر دستیاب ہے۔
The Ultimate Excel Programmer Course
آن لائن کورسز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے کیمپس گرو کے ساتھ جُڑے رہیے۔
آن لائن کورسز کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس اپنے ان باکس میں براہ راست موصول کرنے کے لیے آپ ہماری ویب سائٹ پر سبسکرائب کرسکتے ہیں