Punjab schools release new timetable for Ramadan
Punjab schools release new timetable for Ramadan
طلبہ و طالبات کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت نے اسکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا اعلان کردیا۔ ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے اسکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوائز سکول صبح آٹھ بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی جبکہ گرلز اسکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی۔ اسکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹیزسے انکی رائے طلب کی ہے۔ اس سے قبل بوائز اسکولوں میں پونے تین بجے اور گرلز سکولوں میں دوپہر ڈھائی بجے چھٹی ہوتی ہے۔
UMT Becomes Top-ranked University In Pakistani Private Sector
Top Medical Schools in Pakistan 2023
Must Read Books for Every Young Adult
Career trajectories for LLB students
Career Trajectory After MBBS