مؤثر ورچوئل لرننگ کے 4 زبردست طریقے

مؤثر ورچوئل لرننگ کے 4 زبردست طریقے

مؤثر ورچوئل لرننگ کے 4 زبردست طریقے

اگرچہ وبائی مرض کورونا نے گذشتہ دو سال میں ڈیجیٹل کلاس رومز کو جنم دیا ہے اور آن لائن پڑھائی کے سلسلے میں اضافہ ہُوا ہے مگر اس کے باوجود مسائل ہر جگہ ایک جیسے ہی رہتے ہیں کیونکہ بہت سے معاملات میں طلباء میں آن لائن پڑھنے کی حوصلہ افزائی نہیں ہوتی ہے اور وہ اسے ایک بورنگ کام سمجھنے لگتے ہیں۔

ورچوئل لرننگ یا ای لرننگ ایک تدریسی نمونہ ہے جو پلیٹ فارمز یا ڈیجیٹل انوائرنمنٹ (ماحول) کے ذریعے علم تک رسائی کو فروغ دیتا ہے۔

 اگر آپ ایک اسٹوڈنٹ ہیں یا ٹیچر ہیں تو ورچوئل لرننگ کے عمل کو اچھی طرح سمجھ کر اپنے لیے فائدہ مند بناسکتے ہیں کیونکہ ورچوئل لرننگ کے عمل کو بوریت سے بھرا نہیں ہونا چاہیے۔ ورچوئل لرننگ میں آپ ڈسکشن بورڈ کے ذریعے اپنے کورس کے کانٹینٹ پر بحث کرسکتے ہیں۔ کورس سے متعلق مٹیریل تک بآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس میں آپ کی اپنی مرضی، آسانی اورسہولت موجود ہوتی ہے اور آپ اپنی جاب یا روز مرہ کے ضروری معاملات کو متاثر کیے بغیر تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

طلباء کے لیے ورچوئل لرننگ کو مؤثر انداز میں سیکھنے کے لیے کیمپس گرو نے ذیل میں درج4 زبردست طریقے آپ کے لیے تلاش کیے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آپ ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

 

رابطے میں رہیں اور خود کو اپ ڈیٹ رکھیں:

اگر آپ ایک اسٹوڈنٹ ہیں تو آگے بڑھنے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنے انسٹیٹیوٹ کے فراہم کردہ آن لائن پورٹل پر سائن اپ کرلیا ہے، جہاں طلباء جمع ہوتے ہیں، کانٹینٹ کا اشتراک کرتے ہیں اور ہوم ورک ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں۔ یہ آن لائن پورٹل یا تو گوگل سے جُڑی ہوئی ویب سائٹس یا کوئی دوسرا لرننگ مینیجمنٹ سسٹم ہو سکتا ہے۔

آپ کو اس سسٹم تک آسانی سے رسائی حاصل ہونی چاہیے، اس لیے یہ بہتر ہوگا کہ آپ اپنے فون میں مخصوص ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں یا اپنے لیپ ٹاپ یا پی سی پر ضروری ویب سائٹس پر بک مارک لگادیں تاکہ آپ کو بار بار مطلوبہ ویب سائٹ تک پہنچنے کے لیے مشقت نہ کرنی پڑے۔

کلاس کے اوقات اور ٹیسٹوں کی مقررہ تاریخوں اور اسائنمنٹس کی آخری تاریخوں سے باخبر رہیں اور خود کو اپ ڈیٹ رکھیں۔

 

ڈیجیٹل لرننگ کے میدان میں مہارت سیکھیں:

طلباء کو آسانی کے ساتھ اپنی کلاس کے ویب پورٹل تک رسائی حاصل کرنے کے قابل ہونا چاہئے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسائنمنٹس کو اپ لوڈ کرنے اور نوٹس حاصل کرنے کا طریقہ سیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر پیش کردہ تمام خصوصیات اور معلومات کو اچھی طرح اور دھیان سے دیکھیں۔ اس کے علاوہ، تحقیقی مقصد کے لیے یہ جانتے ہوئے کہ آن لائن تحقیق ان طلبہ کے لیے کتنی مشکل ہو سکتی ہے جو اس میدان میں نئے ہیں، اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلبہ و طالبات کو ان صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرنے کے لیے وقت نکالیں۔ اس کے نتیجے میں طلباء مستقبل میں تحقیقی کاموں کو زیادہ تیزی اور کامیابی سے مکمل کر سکیں گے۔ ڈیجیٹل طور پر مہارت کا حاصل ہونا طلباء کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مقام و مرتبہ حاصل کرنے کے لیے بھی تیار کرے گا۔

 

کمیونیکیشن (ابلاغ) کامیابی کی کُنجی ہے:

کورونا کے ظہور کے بعد سے زیادہ تر اسکول سے باہر وقت گزارنے والے طلباء کی زندگی کے بہت سے پہلو بدل گئے ہیں اور انہیں اب زیادہ سے زیادہ استحکام کی ضرورت ہے۔ کلاس روم میں نمایاں رہنے والی روایات کا اس سارے عمل میں ایک اہم حصہ ہے کیونکہ کلاس روم میں آپ ٹیچر سے براہ راست جُڑے ہوئے ہوتے ہیں اور کسی بھی معاملے میں اپنے استاد سے فوری طور پر کمیونیکیشن (ابلاغ) کرسکتے ہیں۔

اگر آپ ورچوئل لرننگ کا حصہ ہیں تو آپ کو چاہیے کہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے پورٹل پر آن لائن کلاس کے بعد استاد کے پڑھائے گئے موضوعات کے بارے میں بحث کریں۔ طلباء اساتذہ کے ساتھ ایک ایک کر کے خیالات اور اپنی تجاویز کا اشتراک کر سکتے ہیں جیسا کہ عام طور پر فزیکل کلاس روم میں کیا جاتا ہے۔

آن لائن کے ذریعے طلباء اپنی اسائنمنٹس پر کام کر سکتے ہیں اور گروپوں میں بھی بہت کچھ نیا سیکھ سکتے ہیں، اساتذہ کو جب بھی ممکن ہو اپنے لیسنز کے منصوبوں میں گروپ پراجیکٹس کو شامل کرنا چاہیے کیونکہ وہ طلباء کو یہ سیکھنے میں مدد کرتے ہیں کہ کیسے مل کر کام کرنا ہے اور اپنے علم کو بانٹنے اور سیکھنے کو انٹرایکٹو بنانے میں بھی ان کی مدد کرتے ہیں۔

 

ایڈ ٹیک کا فائدہ حاصل کریں:

اگرچہ ورچوئل لرننگ کا مستقبل غیر یقینی ہے لیکن ماہرین تعلیم اور منتظمین کو مستقبل قریب میں کم از کم اسے طویل عرصے تک استعمال کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

توقع ہے کہ ڈیجیٹل کلاس رومز ابھی مزید مہینوں تک موجود رہیں گے کیونکہ وہ سیکھنے اور پڑھنے کے عمل کو مزید قابل رسائی بناتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اساتذہ کو ان مشکل وقتوں میں اپنے اسٹوڈنٹس کے ساتھ جُڑے رہنے کے لائق بھی بناتے ہیں۔

جیسا کہ دنیا بھر میں پھیلنے والے اس وبائی مرض نے ایڈ ٹیک سیکٹر کو فروغ دیا ہے اب دنیا بھر میں ایسے بہت سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم دستیاب ہیں جو اسٹوڈنٹس کو نت نئی چیزیں سکھانے کے لیے بنائے گئے ہیں اور انہیں آپ اپنی ضروریات کے مطابق اپنے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔

آپ اپنے دوستوں اور اساتذہ کو ایک مناسب ایڈ ٹیک پلیٹ فارم بھی تجویز کر سکتے ہیں تاکہ آپ موثر انداز میں سیکھنے کے لیے ایک بہتر پلیٹ فارم کے ساتھ جُڑ سکیں۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو