لڑکیوں کو تعلیم یافتہ اور بااختیار بنانے کے سلسلے میں زندگی کا ایک اہم قدم

لڑکیوں کو تعلیم یافتہ اور بااختیار بنانے کے سلسلے میں زندگی کا ایک اہم قدم

لڑکیوں کو تعلیم یافتہ اور بااختیار بنانے کے سلسلے میں زندگی کا ایک اہم قدم

زندگی ٹرسٹ نے دی اچیو پروگرام شروع کرنے کے لیے، پرنسز ٹرسٹ انٹرنیشنل اور پاکستان الائنس فار گرلز ایجوکیشن (پیج) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد نوجوان لڑکیوں کی ذاتی صلاحیتوں، ڈیجیٹل، انٹرپرینیورشپ اور ملازمت کے حصول کے لیے صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان کا جے ایس بینک زندگی کے اس پائلٹ پروگرام کو پرنسز ٹرسٹ انٹرنیشنل کے تعاون سے فنڈ فراہم کرے گا، جس کی بنیاد کنگ چارلس 3 نے رکھی تھی، جس کا نام اس سے قبل پرنس آف ویلز تھا، عالمی سطح پر نوجوانوں کی بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے پروگرام پیش کرے گا۔

اس پروگرام کے تحت نوجوان لڑکیوں کو سیکھنے کے لیے رسمی تعلیم کے متبادل کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کے ذرائع اور پائیدار کیریئر کے لیے انہیں تیار کرنے میں مدد اور رہنمائی کی پیشکش کی جائے گی۔

ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں تمام بڑے شراکتی ا داروں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی، جن میں جے ایس بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران شیخ، پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین شبیر رندیری، زندگی کے چیف آفیسر نعمان اظہر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیج  فجر رابعہ پاشا اور پیج کے بورڈ کی چیئرپرسن فرزانہ یعقوب نے شرکت کی۔

پرنسز ٹرسٹ انٹرنیشنل اور پیج پاکستان کے ساتھ زندگی کا تعاون پاکستان میں 'دی اچیو پروگرام' کی کامیابی، طویل مدتی تعاون اور فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو