اسکول کے بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے، پاکستان نژاد گلوکار زین ملک کا برطانوی وزیراعظم کو خط

اسکول کے بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے، پاکستان نژاد گلوکار زین ملک کا برطانوی وزیراعظم کو خط

اسکول کے بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے، پاکستان نژاد گلوکار زین ملک کا برطانوی وزیراعظم کو خط

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے برطانیہ کے نو منتخب وزیرِاعظم رشی سونک کو برطانیہ کے اہم مسئلے کے حل کے لئے خصوصی خط لکھ دیا۔

زین ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برطانوی وزیراعظم کے نام لکھے گئے ایک خط کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں توجہ دلائی ہے کہ اسکولوں میں غذائی قلت کا سامناکرنے والے بچوں کی مدد کریں۔

گلوکار نے نو منتخب وزیرِاعظم رشی سونک سے  اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ’ستمبر 2022ء میں 4 ملین سے زائد بچوں نے غذائی قلت کا سامنا کیا اور 8 لاکھ بچے اسکولوں میں ملنے والے ’مفت کھانے‘ (فری میل) سے بھی محروم رہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ بچے ضروری توجہ سے محروم ہیں جبکہ ان میں کچھ تو بھوک کی وجہ سے اسکول کینٹینز سے کھانا چوری کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ کھانا خرید سکیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ایسا کرنے پر وہ بچے شرمندگی بھی محسوس کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے‘۔

زین ملک نے لکھا کہ ’میں نے اس امید سے یہ خط لکھا ہے کہ ہم سب مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی بچے کو کبھی دوبارہ بھوک اور ایسی بد ترین صورتحال کا تجربہ نہ کرنا پڑے‘۔

گلوکار زین ملک نے وزیرِاعظم رشی سونک سے اپیل کی کہ 17 نومبر کو اپنے بجٹ میں غریب بچوں کے لیے اسکول میں مفت کھانے کی سہولت کو بڑھائیں۔

یاد رہے کہ 20 اکتوبر کو وزیر اعظم لِز ٹرس کے پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کے بعد برطانیہ کی حزب اقتدار کنزرویٹو پارٹی کی قیادت جیت کر بھارتی نژاد رشی سونک ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو