سندھ میں امتحانات کو آؤٹ سروس کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا

سندھ میں امتحانات کو آؤٹ سروس کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا

سندھ میں امتحانات کو آؤٹ سروس کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کو جزوی طور پر آؤٹ سروس کرنے کے سلسلے میں کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں تمام تعلیمی بورڈزسے کہا گیا ہے کہ امتحانات کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ٹینڈر جاری نہ کریں بلکہ محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اپنی جانب سے ایک مشترکہ ٹینڈر خود جاری کرے گا جس میں تمام تعلیمی بورڈز سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے چار مختلف مراحل کو نجی پارٹی کے حوالے کرنے کے حوالے سے ’’اظہار دلچسپی‘‘ مانگا جائے گا۔

صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کی زیر صدارت سندھ کے چیئرمین بورڈز کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں شریک سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے قریبی ذرائع کے مطابق اس موقع پر تمام چیئرمینز بورڈز سے کہا گیا کہ یہ ضروری نہیں کہ آپ امتحانات کے چاروں مراحل ’’پیپر سیٹنگ، امتحانات کا انعقاد، اسسمنٹ اور نتائج کے اجراء‘‘ کو نجی کمپنی کے حوالے کرتے ہوئے انہیں آؤٹ سورس کر دیں بلکہ فی الحال جزوی طور پر کسی ایک مرحلے کو آؤٹ سورس کرکے ٹیندڑ جیتنے والی کمپنی کی استعداد کو دیکھیں اور ابتدائی طور پر اس سال 2023 کے امتحانات میں صرف نویں اور گیارہویں کے امتحانات کے کسی مرحلے کو آؤٹ سورس کر دیں۔

اجلاس میں چیئرمینز کو بتایا گیا کہ اب یہ حکومتی پالیسی ہے لہٰذا آج نہیں تو کل اس پر عمل درآمد ہونا ہی ہے لہٰذا اسی سال سے جزوی اطلاق ضروری ہے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو