یونیسکو اور وولوو پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم

یونیسکو اور وولوو پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم

یونیسکو اور وولوو پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم

شمالی پاکستان میں یونیسکو، وولوو گروپ اور سویڈش ایمبیسی نے 40 پرائمری اسکولوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک منفرد پراجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونیسکو کے اسلام آباد آفس اور گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم کے درمیان پراجیکٹ کی ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کے طور پر قریبی تعاون کے لیے ہاتھ ملایا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت دنیا بھر بچوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کی جانے والی کتاب پیپی لانگ اسٹاکنگس فراہم کرنے کے لیے تقریباً 100,000 ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

یہ پراجیکٹ پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں پرائمری طلباء کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، جس میں متاثر کن اور حوصلہ افزائی پر مشتمل پڑھنے کا مواد فراہم کیا گیا۔

اس پروگرام نے طلباء کے سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنانے اور پڑھنے کا صحت مند کلچر بنانے کے ذریعے ان کے لیے ایک موثر ماحول بنانے پر توجہ مرکوز کی جس نے طلباء اور اساتذہ کو مدد فراہم کی، نیز اساتذہ کی تربیت اور کلاس روم کی حکمت عملیوں کے ذریعے طلباء کے لیے سیکھنے کے مواقع کو بہتر بنایا گیا۔

ان اسکولوں کو کہانیوں کی کتابوں کے ساتھ ساتھ انٹرایکٹو سیکھنے کے مواد اور پڑھنے کا مواد فراہم کیا گیا تھا جبکہ اساتذہ کو فعال طور پر سیکھنے کی حکمت عملی سکھائی گئی۔ 6,000 طلباء اور 77 اساتذہ کے علاوہ 42,000 والدین اور کمیونٹی ممبران نے یونیسکو اور والوو کے اس پراجیکٹ میں حصہ لیا۔

دوسری جانب سالانہ اسٹیٹس آف ایجوکیشن رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے میں صرف 37 فیصد لڑکیاں اور 50 فیصد لڑکے اردو میں لکھے گئے مکمل جملے پڑھ سکتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو