برطانوی ہائی کمشنر کا جبہ تیلی، اسلام آباد میں گرلز اسکول کا دورہ

برطانوی ہائی کمشنر کا جبہ تیلی، اسلام آباد میں گرلز اسکول کا دورہ

برطانوی ہائی کمشنر کا جبہ تیلی، اسلام آباد میں گرلز اسکول کا دورہ

برطانوی ہائی کمشنر، ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے جمعرات کو اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز، جبہ تیلی، اسلام آباد کا دورہ کیا، یہ دیکھنے کے لیے کہ یہ تعلیمی ادارہ کس طرح اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک جدید طریقہ سیکھنے کے بہتر نتائج فراہم کر رہا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اپنے دورے کے دوران برطانوی ہائی کمشنر مختلف کلاسز میں گئے، اساتذہ، طلباء سے ملے۔ وفاقی نظامت تعلیم اور نجی ادارے کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ بچیوں کی تعلیم پاکستان کی کامیابی کی کنجی ہے۔ تعلیم، انسداد غربت، صحت کی سہولیات کی بہتری اور اقتصادی ترقی کی ضامن ہو گی۔ برطانیہ، پاکستان میں ہر بچی کو 12 سالہ معیاری تعلیم کی فراہمی میں مدد کر رہا ہے۔اس وقت 155  اساتذہ اسلام آباد کے 52 اسکولوں میں 10 ہزار طلباء کو معیاری تعلیم دے رہے ہیں۔

ان اساتذہ کو، جنہیں فیلو کہا جاتا ہے، کو فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس، یو کے، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، اسلام آباد اور ٹیچ فار پاکستان کے درمیان شراکت داری کے تحت بھرتی اور تربیت دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر اکیڈمکس رفعت جبیں اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ انعام جہانگیر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور ٹیچ فار پاکستان کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر خدیجہ بختیار دورے کے دوران ہائی کمشنر کے ہمراہ تھیں۔

  ٹیچ فار پاکستان کے مطابق 10میں سے 8 پاکستانی بچے 10 سال کی عمر تک مختصر پیراگراف نہیں پڑھ سکتے۔ قومی سالانہ اسٹیٹس آف ایجوکیشن رپورٹ برائے 2021 سے پتہ چلتا ہے کہ مجموعی طور پر لڑکیوں میں سیکھنے کی سطح 5 سے 16 سال کی عمر کے لڑکوں کے مقابلے میں بھی کم ہے۔ جبکہحالیہ تباہ کن سیلاب نے پاکستان کے تعلیمی بحران کو مزید بڑھا دیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پاکستان کی کامیابی کی کلید ہے۔ یہ غربت کو کم کرتی ہے، صحت کو بہتر بناتی ہے اور معیشت کو فروغ دیتی ہے۔ برطانیہ، ہر لڑکی کو 12 سال کی معیاری تعلیم دینے میں مدد کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

ٹیچ فار پاکستان کی سی ای او خدیجہ بختیار نے اس موقع پر کہا کہ

 فیلوشپ کا ایک اہم حصہ والدین کی مصروفیات کے بارے میں ہے۔ جب والدین اپنے بچوں کی تعلیم میں مکمل طور پر حصہ لینے کے قابل ہوتے ہیں تو اس سے ان کے سیکھنے کے عمل میں تیزی آتی ہے۔

فیلوز کمیونٹی پروگرام تیار کرتے ہیں، کمیونٹی لائبریریوں سے لے کر سائنس اور ٹیکنالوجی کے مقابلوں تک، یہ سب کچھ اساتذہ اور والدین کے تعلقات کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے اور بالآخر انفرادی طور پر بچوں کی تعلیم کو مضبوط کرتا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو