یو ای ٹی کا نیا اسمارٹ کیمپس بنانے اور اپنے آئی ٹی نصاب کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

یو ای ٹی کا نیا اسمارٹ کیمپس بنانے اور اپنے آئی ٹی نصاب کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

یو ای ٹی کا نیا اسمارٹ کیمپس بنانے اور اپنے آئی ٹی نصاب کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

ہواوے کے ساتھ مل کر، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) ٹیکسلا اپنے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نصاب کو بڑھانے اور مستقبل کے ایک جدید ترین آئی ٹی کیمپس کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے۔

ٹیکسلا میں واقع یو ای ٹی پہلے سے ہی ہواوے آئی سی ٹی اکیڈمی کی میزبانی کر رہی ہے، جو کہ ایک اسکول بزنس کولیبریشن پروگرام ہے جو تعلیمی اداروں اور کاروباری اداروں کو مل کر زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ٹیکسلا میں واقع یو ای ٹی میں ہواوے آئی سی ٹی کے تربیتی ماڈیولز پہلے سے ہی سی ایس اور آئی ٹی کے نصاب کا حصہ ہیں۔ یہ ادارہ ایسے گریجویٹس تیار کرنے کی خواہش رکھتا ہے جو انتہائی ہنر مند ہوں اور صنعتی معیارات پر پورا اتریں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہواوے کی آئی سی ٹی اکیڈمی میں ایک حالیہ تقریر میں ٹیکسلا کے ساتھ اکیڈمی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے ہزاروں طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارے گا۔

دو سال قبل پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی جان لیوا وبا نے تعلیم سمیت عام زندگی کو درہم برہم کر دیا تھا۔ ایسے عالم میں یو ای ٹی ٹیکسلا ملک کی ایسی اولین یونیورسٹیوں میں سے ایک تھی جس نے آن لائن سیکھنے کی طرف رخ کیا، جس سے طلباء کو اپنے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپس پر اپنی تعلیم جاری رکھنے کی سہولت حاصل ہوئی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو