خیبر پختونخوا کی حکومت نے بی ایس تک تعلیم مفت کردی

خیبر پختونخوا کی حکومت نے بی ایس تک تعلیم مفت کردی

خیبر پختونخوا کی حکومت نے بی ایس تک تعلیم مفت کردی

خیبر پختونخوا کی حکومت نے بی ایس تک تعلیم مفت کردی جبکہ تیسرے مرحلہ میں طلبہ و طالبات کو یونیفارم اور کتابیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خواکابینہ کے 83 ویں اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف اور وزیر برائے اعلی تعلیم کامران بنگش نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی۔

کامران بنگش نے بتایا کہ ہیلتھ اور کسان کارڈز کا اجراء ہوچکا ہے اور آج کابینہ نے انصاف تعلیمی کارڈ کی منظوری دے دی ہے، 320 کالجز کے طلبہ کو ایک سال تک فیس میں چھوٹ دی جارہی ہے جس پر حکومت کے ایک ارب روپے خرچ ہوں گے، بی ایس طلبہ کو دو سمیسٹرز میں فیس کی چھوٹ حاصل ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ کے پی حکومت نے بی ایس تک تعلیم مفت کردی ہے، کامرس اور دیگر کالج اس میں شامل ہیں، تیسرے مرحلے میں یونیفارم اور کتابوں میں بھی ریلیف فراہم کریں گے، اس سے دو لاکھ 60 ہزار طلبا مستفید ہوں گے۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں 54 نکاتی ایجنڈا زیر بحث لایا گیا، پاکستان نے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے اور اسے محکمہ ماحولیات قوانین کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت 430 ملین ڈالرز کا پروگرام ہے جس میں کے پی کا حصہ 72.7 ملین ڈالر ہے  جس کی منظوری ہوگئی ہے۔ جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم میں 1312 فلیٹس کی تعمیر کے لیے معاہدہ کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ فلیٹ 150 کنال اراضی پر تعمیر ہوں گے، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ایکٹ میں چارکنال کے بدلے ایک کنال ڈیولپ اراضی دینے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ٹانک میں گومل یونیورسٹی کمپس کے لیے100 کنال اراضی دی گئی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو