لاہور کے طلبا کے لیے ایک بڑی خوش خبری
لاہور کے طلبا کے لیے ایک بڑی خوش خبری
حکومت پنجاب نے صحت سہولت پروگرام کا اعلان کردیا۔ لاہور کے ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبا کو انصاف ہیلتھ کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے لاہور کے تمام ہائر سیکنڈری اسکولوں کے سربراہوں کو ایک خط بھیجا ہے ، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مقصد کے لئے طلبہ کے متعلقہ ریکارڈ فراہم کریں۔
مزید پڑھیں: ڈبلیو ایچ او کا پاکستان کو تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ بڑھانے کا مشورہ
اس کارڈ کے ذریعےطلبا کو شہر کے 25 مختلف اسپتالوں میں مفت طبی سہولیات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، طلباء کو اپنے والدین کی سی این آئی سی کی کاپیاں اپنے متعلقہ تعلیمی اداروں میں فراہم کرنا ہونگی۔ صحت کی ٹیم متعلقہ اسکولوں کا دورہ کرکے تمام معلومات اکٹھا کرے گی۔
اس خط کی ایک کاپی میڈیا کے ایک آؤٹ لیٹ نے حاصل کی ہے جس میں لکھا ہے:
محکمہ صحت سہولت پروگرام کے تعاون سے آپ کے اسکول کے طلباء کے لئے انساف ہیلتھ کارڈ جاری کرے گا اس کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ آپ کا تعاون بہت لازمی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب ایچ ای سی کی جانب سے تعلیم سے وابستہ افراد کے لیے ایک بڑی خوش خبری
مختلف انسٹی ٹیوٹ میں کوویڈ 19 کی حالیہ وباء کے بعد ، اس اقدام میں احتیاطی تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں۔ اس کے بارے میں اب تک معلومات واضح نہیں ہے کہ اس سہولت کو پورے صوبے کے لئے کھلا رکھا جائے گا یا صرف ایک شہر کے لئے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا