ذہنی آزمائش کے مقابلے میں میں طالبات نے بازی مارلی

ذہنی آزمائش کے مقابلے میں میں طالبات نے بازی مارلی

ذہنی آزمائش کے مقابلے میں میں طالبات نے بازی مارلی

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل (رجسٹرڈ)نےیومِ پاکستان کے موقع پرجامعہ کراچی میں ذہنی آزمائش کا ایک بڑا مقابلہ منقعد کیا جس میں کالجز و یونیورسٹیز کی ریکارڈ 47 ٹیموں نے شرکت کی، کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے اشتراک سے یہ ایونٹ اسی ڈیپارٹمنٹ کے آڈیٹوریم میں منقعدہوا،کوئز شومیں جنگ آزادی 1857سے14اگست 1947تک کےسوالات کیےگئے،ایونٹ میں مجموعی طورپر لڑکیوں کاراج رہا اورپہلی تینوں پوزیشنز طالبات کے نام رہیں، پہلی پوزیشن خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز کالج کی پلوشہ اور مقدس نے حاصل کی، سرآدم جی انسٹی ٹیوٹ حسین آباد کی جویریہ اور سویرا اقبال نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ڈگری گرلزسائنس اینڈ کامرس کالج گلشن اقبال کی انوشہ خان اور ارج نورنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مقابلے میں نظامت کے فرائض سیکریٹری بکرمجیب الہاشمی نے بخوبی انجام دیے جبکہ ججزپینل میں وائس چئیرمین سیدجاوید رضانقوی، ممبر ایگزیکٹوکونسل پروفیسر ایاز ترمذی اور جوائنٹ سیکریٹری عارف سومروشامل تھے، اس موقع پرنائب صدورسیدہ تحسین فاطمہ،عمران زمان اور راقم الحروف واجدرضااصفہانی صدر کی حیثیت سے موجود تھے،پروگرام کے آخرمیں مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹرراشدخان،تقریب کےصدر چئیرمین کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول ڈاکٹرپروفیسردانش احمد صدیقی اور مہمان اعزازی عاطف ظفر بخاری نے کامیاب شرکاء میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر ڈاکٹر صہیب،سرسید یونیورسٹی کے پروفیسر ریحان احمد اور ماضی کی معروف کوئزر پروفیسر جمیلہ خانم سمیت طلباوطلبات اور ان کےاساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو