طلبہ ملک کا مستقبل ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پنجاب آئی ٹی بورڈ کی تقریب سے خطاب
طلبہ ملک کا مستقبل ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پنجاب آئی ٹی بورڈ کی تقریب سے خطاب
سرگودھا ینویورسٹی میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ’’تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ پروگرام‘‘ کے تحت منعقدہ تقریب میں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ گورنر پنجاب کو کس نے اجازت دی کہ سیاسی لیڈر کو طلبہ سے خطاب کرنے سے روکیں۔ گورنر پنجاب سے کہتا ہوں کہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے گورنر پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو نہ سنیں، مجھے 50 سال سے لوگ جانتے ہیں۔
Scenes from Sargodha University pic.twitter.com/7D2kQoq9lK
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) October 20, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں 3 بار خطاب کرچکا ہوں اور اب پھر وہاں خطاب کی دعوت ملی ہے۔ اگر سیاسی لیڈر یونیورسٹی نہ آئیں تو طلبہ کی سیاسی تربیت کیسے ہوگی؟
Quaid E Inqlaab ❤️
— MNA (@Engr_Naveed111) October 20, 2022
University of Sargodha is all set to receive Chairman Imran Khan pic.twitter.com/FTk9Fwmxkd
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہاں تو مولانا فضل الرحمان بھی آسکتے ہیں۔ شہبازشریف یہاں آئیں گے تو پیسے مانگنا شروع کریں گے۔ بلاول بھٹو کہتے کچھ اور ہیں اور مطلب کچھ اور ہوتا ہے۔ کچھ سیاستدان عوام کا نام لے کر اقتدار میں آتے ہیں پھر اسی عوام کو لوٹنا شروع کردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوروں کی غلامی کرنے سے سے بہتر میں مرجانا چاہتا ہوں۔