لاہور میں اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا

لاہور میں اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا

لاہور میں اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث اسکولوں اور کالجوں چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاہور میں اسکولوں اور کالجوں کو مزید7 روز تک بند رکھنے کی ہدایت کردی۔

عدالتی حکم میں لاہور  میں 2 جنوری تک ہونے والی چھٹیوں کے بعد اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا کہا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں، اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ڈی جی پی ڈی ایم اےکو آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے سماعت جمعے تک ملتوی کردی۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو