فیڈرل بورڈ نے ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کی تاریخوں کا اعلان کردیا

فیڈرل بورڈ نے ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کی تاریخوں کا اعلان کردیا

فیڈرل بورڈ نے ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کی تاریخوں کا اعلان کردیا

 فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے ایس ایس سی پارٹ 1 اور 2 کے سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

ایس ایس سی کا سالانہ امتحان دینے والے جو امیدوار نتائج کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ان کے لیے خوش خبری ہے کہ ایف بی آئی ایس ای نے امتحانی نتائج کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے اور امیدوار بورڈ کے متعلقہ حکام کے اعلان کے بعد اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

ایف بی آئی ایس ای کے ایس ایس سی پارٹ 1 اور 2 کے امتحانات برائے 2022 کے نتائج:

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق ایس ایس سی کے نتائج کے اعلان کا حتمی شیڈول درج ذیل ہے۔

ایس ایس سی پارٹ 1  کےسالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان بروز جمعہ 5 اگست 2022 کو صبح 11 بجے کیا جائے گا۔

ایس ایس سی پارٹ 2 کےسالانہ امتحان برائے 2022 کے نتائج 3 اگست 2022 بروز بدھ صبح 11 بجے جاری کیے جائیں گے۔

اپنا ایس ایس سی برائے 2022 کا نتیجہ کیسے چیک کریں؟

ایف بی آئی ایس ای کے ایس ایس سی پارٹ 1 اور پارٹ 2 کے امتحانی نتائج برائے 2022 نتائج  آن لائن جاننے کے لیے امیدواروں کو متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپنا رول نمبر درج کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ امیدوار اپنے نام اور ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو