راولپنڈی گورڈن کالج کے طلباء کا احتجاج، پرنسپل اور وائس پرنسپل عہدے سے برطرف

راولپنڈی گورڈن کالج کے طلباء کا احتجاج، پرنسپل اور وائس پرنسپل عہدے سے برطرف

راولپنڈی گورڈن کالج کے طلباء کا احتجاج، پرنسپل اور وائس پرنسپل عہدے سے برطرف

راولپنڈی میں واقع گورنمنٹ گورڈن کالج کے طلباء اور اساتذہ نے نجکاری کے خلاف مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے بعد کالج کے پرنسپل  ڈاکٹر ادریس اور وائس پرنسپل ڈاکٹر نفیس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اسٹیٹس افسر ذیشان کو بھی عہدے پر کام کرنے روک سے روک دیا گیا ہے، دو افراد بطور لیکچرار کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی شیر احمد ستی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

مظاہرین نے ٹریفک بند کرکے ڈائریکٹر کالجز کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ گورنمنٹ گورڈن کالج کے طلباء کالج کی نجکاری کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں اور آج بھی طلباء نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے مری روڈ کو کمیٹی چوک سے کئی گھنٹوں تک بند رکھا، احتجاجی مظاہرے میں پروفیسرز بھی شریک ہوئے۔ سٹی ٹریفک پولیس نے اسلام آباد جانے والی گاڑیوں کو متبادل راستہ فراہم کیا۔

ڈائریکٹر راولپنڈی کالجز شیر احمد ستی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گورڈن کالج کی نجکاری یا کسی مشن کے حوالے کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں آیا، طلباء قیادت سے آج کوئی مذاکرات نہیں ہوئے لیکن دو روز پہلے ہوئے تھے، سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب نے یہاں آنا تھا مگر نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ دو روز قبل طلباء کو واضح کیا تھا کہ پیر کو کالج ہینڈ اوور نہیں ہو رہا لیکن آج یہ کسی کی ایماء پر احتجاج کر رہے ہیں، اگر کیبنٹ ڈویژن کے فیصلے کی بات کرتے ہیں تو ابھی تک تو ڈراف ہی تیار نہیں ہوا، ڈراف تیار ہوگا جس میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو