بہن کی ٹیچر سے تلخ کلامی، بھائی کی سرکاری گرلز اسکول پر فائرنگ

بہن کی ٹیچر سے تلخ کلامی، بھائی کی سرکاری گرلز اسکول پر فائرنگ

بہن کی ٹیچر سے تلخ کلامی، بھائی کی سرکاری گرلز اسکول پر فائرنگ

راولپنڈی میں بہن کی اسکول ٹیچر سے تلخ کلامی کے بعد بھائی نے سرکاری گرلز اسکول پر فائرنگ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ تھانہ جاتلی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم نوید نے اسکول پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے اسکول کے مرکزی دروازے میں سوراخ ہوگئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نوید کی بہن اسکول میں ملازمہ رہ چکی ہے جس کی اسکول ٹیچر سے تلخ کلامی ہوئی تھی، ملازمہ کے بھائی نے اسکول پر اسی وجہ سے فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

سی پی او شہزاد ندیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کی پولیس کو ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو