قائداعظم یونیورسٹی میں جھگڑوں میں ملوث 79 طلباء کو یونویرسٹی سے خارج کردیاگیا

قائداعظم یونیورسٹی میں جھگڑوں میں ملوث 79 طلباء کو یونویرسٹی سے خارج کردیاگیا

قائداعظم یونیورسٹی میں جھگڑوں میں ملوث 79 طلباء کو یونویرسٹی سے خارج کردیاگیا

اسلام آباد میں واقع قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم میں ملوث طلبہ کے  خلاف کارروائی جاری ہے۔

انتظامیہ نے جھگڑے میں ملوث 79 طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا اور ان کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

گزشتہ ہفتے لسانی تنظیموں میں جھگڑے کے باعث یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا تھا۔

رجسٹرار کا کہنا ہے کہ جامعہ میں قانون کو ہاتھ میں لینے، تعلیمی سرگرمیاں متاثر کرنے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر طلباء کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں واقع قائداعظم یونیورسٹی میں دوطلبہ گروپوں پختون کونسل اور بلوچ کونسل میں ہونے والے تصادم میں چھ سے زائد طالب علم زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایس ایچ اوتھانہ کوہسار عدیل شوکت بھی طلباء گروپوں کے تصادم میں زخمی ہوئے تھے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو