قائداعظم یونیورسٹی کی کائونسلز پر طالب علموں کے اغوا اور تشدد کا الزام

قائداعظم یونیورسٹی کی کائونسلز پر طالب علموں کے اغوا اور تشدد کا الزام

قائداعظم یونیورسٹی کی کائونسلز پر طالب علموں کے اغوا اور تشدد کا الزام

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی کے پانچ طلباء کو مبینہ طور پر کیو اے یو میں سرگرم گروپوں یا کائونسلز نے اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ جامعہ کے دیگر طلباء کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ کونسلیں نسلی بنیادوں پر کام کرتی ہیں اور کیو اے یو میں طلباء کو باقاعدگی سے ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔

قائداعظم یونیورسٹی کی کائونسلز پر طالب علموں کے اغوا اور تشدد کا الزام

کیو اے یو کے طلبہ اپنے ساتھی طلبہ کے لیے ہونے والے احتجاج میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ان کائونسلز کے غنڈہ گرد عناصر سے بچایا جائے، طلبہ نے دارالحکومت کی پولیس پر اسٹوڈنس کی محفوظ واپسی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب طلباء نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس معاملے کو ٹوئٹ کرنا شروع کر دیا اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ کیو اے یو کائونسلز کڈ نیپڈ اسٹوڈنٹس ٹرینڈ کرنے لگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گینگ آف کیو اے یو کے نام سے میمز بھی بنائی جارہی ہیں۔

قائداعظم یونیورسٹی کی کائونسلز پر طالب علموں کے اغوا اور تشدد کا الزام

ٹوئٹر پر سرگرم کچھ صارفین نے طلبہ یونینز کی اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ان یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طلبہ کی حفاظت کے لیے اسٹوڈنٹس کو بحال کیا جائے اور دیگر تمام گروپس پر پابندی لگائی جائے۔

ایک صارف کی طرف سے کہا گیا کہ حالیہ واقعے سمیت نسلی اور مذہبی سیاست نے اس ملک کی نسلیں تباہ کردی ہیں۔

قائداعظم یونیورسٹی کی کائونسلز پر طالب علموں کے اغوا اور تشدد کا الزام

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو