پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے 10 نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کی منظوری

پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے 10 نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کی منظوری

پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے 10 نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کی منظوری

پنجاب حکومت نے صوبے میں  اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے 10 نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق 10 نئی یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق بل کا مسودہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

طریقہ کار کے مطابق پہلے ہر یونیورسٹی کا پنجاب اسمبلی سے الگ ایکٹ پاس ہوگا۔ حکومت پنجاب جامعات کا انفراسٹرکچر بنائے گی، جبکہ جامعات کے قیام کی حتمی منظوری ایچ ای سی دے گا۔

نئی مجوزہ جامعات میں یونیورسٹی آف تونسہ، یونیورسٹی آف لیہ، یونیورسٹی آف حافظ آباد، انڈس یونیورسٹی راجن پور، بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن، یونیورسٹی آف اٹک، یونیورسٹی آف گوجرانوالہ، یونیورسٹی آف ٹوبہ ٹیک سنگھ، وقار النساء ویمن یونیورسٹی راولپنڈی، یو ای ٹی سیالکوٹ اور ڈی جی خان ویمن یونیورسٹی شامل ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو