پنجاب نے پہلی سے8 ویں جماعت تک کے فائنل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
پنجاب نے پہلی سے8 ویں جماعت تک کے فائنل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
اس سال پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موجودہ حکومت کے نئے قائم کردہ یکساں قومی نصاب کے تحت کلاس 1 سے 8 تک کے فائنل امتحانات 5 مارچ سے شروع ہوں گے۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ امتحانات کا عمل مارچ کے تیسرے ہفتے میں ختم ہو جائے گا، جس کے حتمی نتائج 31 مارچ کو سامنے آئیں گے، اور نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2021 سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھئیے: اسکول بند کرنے ہیں یا نہیں؟ شفقت محمود نے آج میٹنگ طلب کر لی
گریڈ 3 سے 8 تک کے بچے ٹیسٹ دیں گے جس میں لازمی اور اختیاری مضامین دونوں شامل ہوں گے، جبکہ گریڈ 1 اور 2 کے طلباء کی تعلیمی پیشرفت کی جانچ زبانی امتحان کے ذریعے کی جائے گی۔
جماعت 3 سے 8 تک کے تمام بچے اردو، انگریزی، ریاضی، جنرل سائنس اور سوشل سائنسز میں تحریری امتحان دیں گے، جب کہ مسلمان طلبہ کا اسلامیات میں امتحان لیا جائے گا اور غیر مسلم طلبہ کو اخلاقیات کا امتحان دینا ہوگا۔
خیبرپختونخواہ میں نیا یکساں تعلیمی نصاب (ایس این سی) اگست 2021 میں پی ٹی آئی کی زیرقیادت وفاقی حکومت نے تیار اور متعارف کرایا تھا جو کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے لیے ہے۔ اس وقت ملک بھر میں سندھ کے علاوہ، تمام صوبے ایس این سی کے تحت جاری تعلیمی عمل کو دیکھ رہے ہیں۔ سندھ کی صوبائی حکومت نے پہلے دن سے ہی ایس این سی کو قبول نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیئے: سندھ میں 12 سے 18 سال کے طالب علموں کی ویکسی نیشن کرانے کی ہدایات
سندھ نے اس موضوع پر اپنا موقف برقرار رکھا ہے کہ ایس این سی جلد بازی میں اور سندھ حکومت کو خاطر میں لائے بغیر قائم کیا گیا تھی۔ وفاق نے 1973 کے آئین کو بھی دیکھنے کی زحمت گوارا نہیں کی، جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیم صرف اور صرف صوبوں کا موضوع ہے۔