کورونا وائرس مزید خطرناک، اسکولوں کو بند کرنا ضروری ہوگیا، بشریٰ رند
کورونا وائرس مزید خطرناک، اسکولوں کو بند کرنا ضروری ہوگیا، بشریٰ رند
بدھ کے روز پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا کہ بچوں کے تعلیمی سال میں بار بار رکاوٹیں تشویش کا باعث ہیں لیکن کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسکولوں کی عارضی طور پر بندش جیسے فیصلوں کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں عوام اور اساتذہ اور نجی تعلیمی اداروں کی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور اس مہلک بیماری کی روک تھام کے لیے مل کر کام کرنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے فیصلوں پر تمام معاملات میں سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: صوبائی حکومت کی نا اہلی کے باعث ہزاروں طلباء کا تعلیمی سال ضائع
بشریٰ رند نے مزید کہا کہ ہمیں ان فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے سے یہ سمجھنا چاہئے کہ ہم اس گھناؤنی بیماری کو اپنے گرد پھیلانے کا باعث بنیں گے۔
پارلیمانی سیکریٹری نے اپنا یہ موقف برقرار رکھا کہ بلاشبہ اقوام عالم کی ترقی معیاری تعلیم کے حصول اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی سے منسلک ہے لیکن انسانی زندگی اور صحت ہمیشہ پہلی ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، پاکستان میں امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ
صوبائی حکومت ایک منتخب جمہوری حکومت ہے۔ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ اس عالمی وبا کو سنجیدگی سے لیں اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
اس سے قبل 20 اپریل کو آل بلوچستان پروگریسو پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔