سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کے لیے خصوصی مراعات پر مشتمل پیکیج دینے کی تیاری کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ طلباء کے لیے فیسوں کی معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباءکے لئے خصوصی وظائف کا اجرا پیکج میں شامل ہوگا، جس پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے لئے وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمشن نے مل کر کام شروع کردیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی پیکج تیار کیا جارہا ہے جس کے تحت سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کے طالب علموں کو مختلف مراعات دی جائیں گی، ان مراعات میں یونیورسٹی کی واجب الادا فیسوں کی وصولی موخر کرنا بھی شامل ہے۔
علاوہ ازیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباء کے لئے خصوصی اسکالر شپ پروگرام شروع کیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے تعلیم رانا تنویر حسین کی صدارت میں منعقدہونے والے ایک اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین کے علاوہ وزارت تعلیم کے اعلی حکام، متعلقہ اداروں کے سربراہان اور یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے شرکت کی، اجلاس میں ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت متاثرہ علاقوں میں عارضی (ٹرانزیشنل) اسکول قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا