وزیراعظم کا آئی ٹی کے فروغ کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان
وزیراعظم کا آئی ٹی کے فروغ کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ٹی کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے تاریخی پیکج کی منظوری دی، جس کے تحت شعبے میں 50 نئے کاروباری اداروں اور افراد کو سالانہ ایک ارب روپے مالیت کی سیڈ فنڈنگ فراہم کرنے کے لیے پاکستان ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینےکے لیے پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بیورو کےساتھ رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں اورفری لانسرز کے لیے ٹیکس ہالیڈے اور فاریکس ریٹینشن کا اعلان کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئندہ چند سال میں آئی ٹی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے لیے آئی ٹی انڈسٹری کو کاروبار کرنے میں آسانی اور عالمی سطح پر دستیاب بہترین مراعات فراہم کر کے اسے آگے بڑھانے کی اہمیت کو فروغ دیا جائے گا۔