موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں فیصلہ آج ہوگا
موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں فیصلہ آج ہوگا
آج دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی وزرائے تعلیم کی اہم کانفرنس میں وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم موسم سرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
تعلیمی اداروں میں دسمبر کی موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں منتقل کرنے کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج (منگل کو) اسلام آباد میں ہوگا۔
مزید پرھیئے: بلوچ طلباء ملک کی تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں، صدر علوی
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ اس اجلاس میں صوبے میں اسکولوں میں اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا اور موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بحث کی جائے گی۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے لیے تعلیمی ادارے 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے۔
سندھ حکومت کے باضابطہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ 20 دسمبر سے یکم جنوری تک صوبے کے تمام اسکول اور کالج بند رہیں گے جبکہ 3 جنوری کو صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔