دارالحکومت اسلام آباد میں او اور اے لیولز کے امتحانات ملتوی

دارالحکومت اسلام آباد میں او اور اے لیولز کے امتحانات ملتوی

دارالحکومت اسلام آباد میں او اور اے لیولز کے امتحانات ملتوی

اسلام آباد اور راولپنڈی میں جاری سیاسی کشیدگی اور غیریقینی صورتحال کے باعث برٹش کونسل پاکستان نے دونوں جڑواں شہروں میں تمام کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (سی اے آئی ای) کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برٹش کونسل نے ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا کہ بدھ، 25 مئی کو طے شدہ صبح اور دوپہر کے دونوں سیشنز کے لیے تمام لیولز جس میں اے لیولز، اے ایس لیولز، جی سی ای، اور آئی جی سی ایس ای شامل ہیں، کے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

 

ملتوی ہونے والے امتحانات کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

Sr. No.

Subject

Session

1.

IGCSE Business Studies

Morning

2.

O-level Business Studies

Morning

3.

International AS-level Law

Morning

4.

International A-level Psychology

Morning

5.

IGCSE Design and Technology

Evening

6.

International A-level Further Mathematics

Evening

 

واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں سی اے آئی ای کے امتحانات 26 مئی سے اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ تاہم اگر ٹائم ٹیبل میں مزید کوئی ترمیم ہوتی ہے تو اسکولوں اور امیدواروں کو جلد از جلد مطلع کر دیا جائے گا۔

اس کے برعکس ملک کے دیگر حصوں میں کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (سی اے آئی ای) کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو