پنجاب یونیورسٹی میں آج ہونے والے تمام امتحانات منسوخ

پنجاب یونیورسٹی میں آج ہونے والے تمام امتحانات منسوخ

پنجاب یونیورسٹی میں آج ہونے والے تمام امتحانات منسوخ

 ملک کے غیر متوقع سیاسی ماحول اور کشیدہ صورتحال کی وجہ سے، پنجاب یونیورسٹی نے اپنے تمام شعبہ جات، اداروں اور مراکز کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیئان میں کہا کہ بدھ 25 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ بعد ازاں طلبہ کے لیے امتحانات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔

سیاسی صورتحال میں موجودہ عدم استحکام کی وجہ سے پنجاب اور اسلام آباد کی متعدد یونیورسٹیوں نے اپنے کیمپس بند کر دیے ہیں، امتحانات ملتوی کر دیے ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کلاسز میں منتقل ہو گئی ہیں۔

بحریہ یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، ایئر یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں کی جانب سے طلباء اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بہت سے احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) اور راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (آر بی آئی ایس ای) نے میٹرک کے سالانہ امتحانات بھی ملتوی کردیئے ہیں۔

 یونویرسٹی انتظامیہ کے مطابق آج یعنی 25مئی کو ہونے والے امتحان کو ایف بی آئی ایس ای کی جانب سے ملتوی کر دیا گیا ہے، اور بی آئی ایس ای آر ڈبلیو پی کی جانب سے 25 اور 26 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ دونوں بورڈز کی جانب سے مقررہ وقت پر امتحانات کے تازہ ترین شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو